کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کا 91 سال کی عمر میں انتقال

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2020, 11:00 PM | خلیجی خبریں |

دوحہ،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) امیر کویت صباح الاحمد الجابر الصباح کا آج 91 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور امریکہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ عرب نیوز اور الجزیرہ نیوز کی رپورٹوں کے مطابق امیر کویت صباح الاحمد الصباح کو جولائی میں علاج کے لیے امریکہ کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گيا تھا، جہاں علاج کے دوران بروز منگل ان کا انتقال ہوگیا۔

سن 1929 میں پیدا ہونے والے شیخ صباح الاحمد الصباح کو جدید کویت کی خارجہ پالیسی کا معمار سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے 1963 سے 2003 تک تقریبا 40 سال تک کویت کے وزير خارجہ کے بطور خدمات انجام دینے کے بعد ملک کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالا تھا۔ اگست 2019 میں انہیں شدید طبی عارضہ لاحق ہوا اور انہیں طویل عرصے تک اسپتال میں زیر علاج رہنا پڑا۔ پھر جولائی 2020 میں انہیں فوری طبی علاج کے لیے امریکہ لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی تھی۔

امیر کویت کی وفات کے بعد آئین کے مطابق ولی عہد نواف الاحمد الصباح ملک کے نئے امیر ہوں گے۔ امیر کویت کا انتقال ایسے وقت میں ہوا ہے جب کویت عالمی وبا کورونا وائرس کا سامنا کررہا ہے۔ کویت میں اس وقت کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کے پار ہوچکی ہے۔ کویتی وزارت صحت کے مطابق 95 ہزار متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں، اور 605 افراد جاں بحق ہوئے ہيں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...