گونگی بہری لڑکی کے ساتھ عصمت دری کر آنکھ پھوڑ دینے والے معاملہ میں 3 ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2021, 11:19 AM | ملکی خبریں |

مدھوبنی،17؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہرلاکھی تھانا علاقہ میں کوواہا برہی گاؤں کی ایک نابالغ گونگی بہری لڑکی سے گینگ ریپ کر آنکھ پھوڑ دینے والے معاملے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمین کو گرفتار کر جیل بھیج دیاہے، بینی پٹی ایس ڈی پی او ارون کمار سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا گرفتار تینوں ملزمین نے باری باری سے عصمت دری کر اس واردات کو انجام دیا، اس معاملے میں تینوں ملزمین کے خلاف اسپیڈ ٹرایل کے تحت کڑی سے کڑی سزا دلانے کی پولیس کوشش کرے گی، پولیس نے کہا کہ حادثہ کے فوراً بعد ایس پی مدھوبنی کے حکم پر بینی پٹی انسپکٹر راجیش کمار کی قیادت میں ایک ٹیم تیار کی گئی جس میں ہرلاکھی تھانہ صدر پریم لال پاسوان کھر ہر تھانہ صدر انجیس کمار ساہر گھاٹ تھانہ صدر سریندر پاسوان اے ایس آئی دھرمیندر کمار کے علاوہ دیگر پولیس ٹیم نے رات کو چھاپے ماری شروع کی، پولیس ٹیم نے الگ الگ جگہ سے تینوں ملزمین کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...