بھٹکل:12؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ہاڈولی گرام پنچایت حدود کے کونٹوانے کے جنگلات میں ایک چیتے کا بچہ سڑی ہوئی حالت میں پایاگیاہے۔
مردہ چیتے کی عمر قریب 2سال بتائی جارہی ہے، پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ چیتے کا کچھ حصہ روانہ کیا گیا ہے۔ جہاں مردہ چیتا پایا گیا ہے اس کے اطراف چیتے کے تڑپنے یا خون رسنے کے کوئی نشان نہیں پائے گئے ہیں جس کی بنا پر چیتے کا بچہ کسی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہونےکا شبہ جتایاگیا ہے۔ اے سی ایف سدرشن ، آر ایف اؤ سویتا دیواڑیگا اپنے عملےکے ساتھ جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔ جنگلی جانور تحفظ قانون کے تحت کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ہاڈولی، کونار، بیلکے کے جنگلات میں ایک چیتا اپنے بچے کے ساتھ گھومتے ہوئے جانوروں کو شکار کئے جانے کے متعلق خبریں تھیں۔