بھٹکل: وینکٹاپور ندی سے بنگلور کے رہنے والے شخص کی نعش برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th October 2020, 1:36 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28 اکتوبر(ایس او نیوز)  بنگلور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی نعش آج بدھ صبح بھٹکل وینکٹاپور ندی سے برآمد ہوئی ہے جس کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ وہ بنگلور اپنے گھر سے جمعرات  کو نکلا تھا، پھر واپس گھر نہیں پہنچا تھا۔

بدھ صبح ایس ڈی پی آئی کے کارکنوں کو جیسے ہی وینکٹاپور کے لوگوں نے ندی میں ایک نامعلوم شخص کی نعش تیرتے ہوئے پائی جانے کی اطلاع دی،  کارکن فوری جائے وقوع پر پہنچ گئے اور ندی سے نعش کو باہر نکالا۔ اطلاع ملتے ہی بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ کے پی ایس آئی اومکارپّا   سمیت دیگر پولس کے اہلکار بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے۔

قریب  70 سالہ اس شخص کے تعلق سے  ندی کے اطراف رہنے والوں نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا  کہ  یہ کون شخص ہے، اس کے کپڑے ندی کنارے ایک جگہ پر سلیقے سے رکھے ہوئے پائے گئے تھے اور شرٹ کے کالر پر بنگلور کے ایک ٹیلر کا نام درج تھا، پولس نے ٹیلر کا پتہ لگاتے ہوئے ٹیلر کی مدد سے اس شخص کے گھر تک رسائی حاصل کی۔

گھر والوں نے لاش کی شناخت کرتے ہوئے بتایا کہ  مہلوک  شری نواس  کے ایس آرٹی سی کا ریٹائرڈ ملازم تھا اور وہ بنگلور میں اپنے بیٹے  گوپال کے ساتھ رہتا تھا۔

وہ بھٹکل کیسے پہنچا اور وینکٹاپور ندی میں اس نے خودکشی کرتے ہوئے اپنی جان لی یا  کیسے اس کی موت واقع  ہوئی، اس تعلق سے پولس جانچ کررہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔