بھٹکل کی ایک نہر سے لاش برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th October 2017, 2:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 11/ اکتوبر (ایس او نیوز)  تعلقہ کے مُٹھلی کے ایک نہر سے آج بدھ صبح ایک لاش برآمد ہوئی  جس کی شناخت منجوناتھ عرف توکارام (64) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ساگر کا رہنے والا منجوناتھ بھٹکل کے سرپن کٹہ میں ایک جھونپٹری میں رہتا تھا اور بھیک مانگ کر اپنی اور اپنی اہلیہ کے ساتھ  زندگی گذار رہا تھا۔

اس کی موت کیسے واقع ہوئی، کیا پیر پھسل کر وہ نہر میں گر گیا تھا یا  کسی نے اس کا قتل کیا ہے یا پھر کیا ہوا تھا، ان سب کے تعلق سے بھٹکل کی مضافاتی پولس چھان بین کررہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نہر کا پانی نہایت صاف ہونے کی وجہ سے آج صبح اس کی لاش نہر کے اندر پانی میں ڈوبی ہوئی نظر آئی، اوندھی حالت میں ہونے کی وجہ سے  چہرہ معلوم نہیں پڑ رہا تھا،  مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولس کو واقعے کی جانکاری دی، جس کے بعد لاش کو باہر نکالا گیا اور سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، کافی پوچھ تاچھ کے بعد بالاخر دوپہر کو لاش کی شناخت ہوئی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔