آئی پی ایل 2021: رائل چیلنجرس بنگلورو کی 1 رن سے دلچسپ جیت، 3سال بعد دہلی کیپٹلس کو ہرایا

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2021, 1:27 PM | اسپورٹس |

احمد آباد ، 28؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) رائل چیلنجرز بنگلورو نے منگل کے روز یہاں خطرناک بلے باز اے بی ڈویلیئرز کے آخری اوور میں تین چھکوں سمیت 23 رنوں کے ساتھ بنائے گئے ناقابل شکست 75 رنز اور اور تیز رفتار بولر محمد سراج کی زبردست گیند بازی کی بدولت یہاں دہلی کیپٹل کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں محض ایک رن سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بنگلورو نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 171 رنز کا مشکل اسکور بناتے ہوئے دہلی کو 20 اوور میں چار وکٹ پر 170 رن بناکر چھ میچوں میں اپنی پانچویں جیت حاصل کی جبکہ دہلی کو چھ میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اس میزبان تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

قبل از دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ڈی ویلیئرز نے 3چوکوں اور5  چھکوں کی مدد سے صرف 42 گیندوں پر ناقابل شکست 75 رنز بنائے اور آئی پی ایل میں اپنے 5000 رنز بھی مکمل کیے۔ ڈی ویلیئرز اننگز کے نویں اوور میں بیٹنگ کے لئے آئے اور انہوں نے اکیلے اپنے دم پر بنگلور کو قابل احترام ا سکور تک پہنچایا۔

بنگلورو نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لئے 30 رنز کا اضافہ کیا۔ کپتان وراٹ کوہلی نے چوتھے اوور کی آخری گیند کھیلتے ہوئے تیز بولر اویش خان کی گیند اسٹمپ پر کھیل کر بولڈ ہوگئے۔ ایشانت شرما کے اگلے ہی اوور کی پہلی ہی گیند پر دیودت پٹیکال بھی بولڈ ہوگئے۔ وراٹ نے 11 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 12 رنز بنائے اور پڈیکل نے 14 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے۔ رجت پٹیدار اور گلین میکسویل نے تیسری وکٹ کے لئے 60 رنز جوڑے۔

میکسویل نے 20 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے اور لیگ اسپنر امت مشرا کے ہاتھوں باونڈری پر اسٹیون اسمتھ کو آسان کیچ دے کر آؤٹ ہوئے۔ 22 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر پٹیدار بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل کا شکار بنے ۔

واشنگٹن سندر نے نو گیندوں پر چھ رنز بنائے اور کیگسو ربادا کو واپسی کیچ دے بیٹھے ، لیکن اس کا ڈی ویلیئرز پر کوئی اثر نہیں ہوا اور اپنے تباہ کن انداز میں وہ 171 رنز بنا کر بنگلور پہنچ گیا ۔ ڈی ویلیئرز نے مارکس اسٹوئنس کی اننگز کے آخری اوور میں تین چھکے لگائے اور مجموعی طور پر 23 رنز بنائے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...