دہلی خاتون کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال کو کار سے 15 میٹر گھسیٹنے کی سنسنی خیز واردات!

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2023, 9:54 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کے ساتھ جمعرات کو علی الصبح تقریباً 3.11 بجے ایک کار کے ذریعے 10 سے 15 میٹر تک گھسیٹے جانے کی سنسنی خیز واردات پیش آئی ہے۔ اے بی پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق الزام ہے کہ نشہ میں دھت ایک کار ڈرائیور نے ایمس کے گیٹ نمبر دو کے سامنے سواتی مالیوال کو کار کے ذریعے 10 سے 15 میٹر تک گھسیٹا۔ پولیس معاملہ میں کارروائی کر رہی ہے۔

دہلی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ایمس کے گیٹ نمبر 2 کے سامنے پیش آیا۔ گیٹ کے سامنے کار کے ڈرائیور نے سواتی مالیوال سے گاڑی میں بیٹھنے کو کہا۔ مالیوال نے جب اسے پھٹکار لگائی تو کار ڈرائیور ہریش چندر نے گاڑی کا شیشہ اوپر چڑھا لیا۔ اس سے مالیوال کا ہاتھ شیشہ میں ہی پھنس گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے انہیں 10 سے 15 میٹر تک گھسیٹ لیا۔

پولیس نے کہا کہ 47 سالہ ہریش چندر حالت نشہ میں تھا اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ملزم کا طبی معائنہ کرا لیا گیا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سواتی مالیوال ایک فٹ پاتھ پر اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...