کمٹہ: اتر کنڑاڈپٹی کمشنرنے کیا کمٹہ کے دوردراز اگاؤں ’میدینی‘ کا دورہ۔ بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا دیا تیقن

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd June 2019, 4:18 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کمٹہ 22/جون (ایس او نیوز) ’میدینی‘ نامی دیہات کمٹہ سے 38کیلومیٹر کی دوری پر سداپور کی سرحدسے قریب واقع ہے اور وہاں تک پہنچنے کے لئے جنگلاتی علاقے سے کیچڑ بھری سڑک سے ہوکر8کیلو میٹر تک پیدل گزرناپڑتا ہے۔ جوکہ برساتی موسم میں دشوارترین مرحلہ بن جاتا ہے۔ 53مکانات اور400مکینوں والے اس دیہات کی بدحالی اور مشکلات کی تفصیل جب ایک اخبار میں چھپی تو وزیراعلیٰ کمارا سوامی نے اس پر توجہ دی اور ڈپٹی کمشنر کو ڈاکٹر ہریش کمار کو ہدایت دی کہ وہ اس دیہات تک پہنچ کر معائنہ کریں اور اس کی تفصیل رپورٹ بھیجیں۔

 وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈی سی نے ضلع پنچایت سی ای او محمد روشن، ڈی سی ایف کے گنپتی اور ضلع پنچایت کے انجینئروں کے ساتھ اس مقام کا دورہ کیا۔ سڑک کے راستے دیہات سے قریب پہنچنے کے بعد ڈپٹی کمشنر اور ان کاقافلہ 2کیلومیٹر پیدل چلتا ہوا میدینی گاؤں پہنچا۔وہا ں پر بجلی فراہم کی گئی ہے اور ایک پرائمری اسکول بھی قائم کیاگیا ہے۔ لیکن سب سے اہم مسئلہ گاؤں تک پہنچانے والی کیچڑ بھری سڑک ہے جس پر برسات کے موسم پیدل چلنایا موٹر سائیکل وغیرہ چلانا ناممکن ہوجاتا ہے۔ ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے گاؤں والوں سے بات چیت کرنے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ جلد ہی سڑک کامسئلہ حل کردیا جائے گا۔ اور بارش کے موسم میں بی پی ایل کارڈ والوں کوجو راشن ملتا ہے وہ ان کے گھروں تک پہنچانے کا انتظام کیا جائے گا۔ سڑک کی تعمیر کے لئے ریوینیو زمین نہ ہونے کی وجہ سے جنگلاتی زمین کا استعمال ناگزیر ہے اور اس کے لئے محکمہ جنگلات کی جانب سے اجازت ملنا ضروری ہے۔ڈی سی انجینئر سے اس سڑک کا منصوبہ اور تخمینہ تیار کرنے کی ہدایت دی اورمحکمہ جنگلات کے افسران سے سڑک کی تعمیر کے لئے جنگلاتی زمین استعمال کرنے کی اجازت دینے کو کہا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...