ضلع ڈپٹی کمشنر دیہات چلو ‘دیہی مسائل کے حل کی طرف عملی کوشش :کمٹہ منی ودھان سبھا کے افتتاحی تقریب میں وزیر آر اشوک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd January 2020, 8:33 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:22؍جنوری(ایس اؤ نیوز)ضلع ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر ، تحصیلدار مہینے میں ایک بار ایک دیہات کا دورہ کرتےہوئے وہاں کے مسائل کی جانکاری حاصل کرتےہوئے حل کی کوشش کریں۔ اسی مقصد کو لےکر ’ڈی سی افسران دیہات چلو ‘ پروگرام شروع کرنے کا وزیر برائے تحصیل ، شہری انتظامیہ آر ، اشوک نے اعلان کیا۔

وہ یہاں کمٹہ میں منی ودھان سبھا کے افتتاحی پروگرام میں شریک ہوکر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہر ماہ ڈی سی ، اے سی اور تحصیلدار کسی ایک گرام پنچایت کا دورہ کرتے ہوئے صبح 11بجے وہاں پہنچیں۔ شام 5بجے تک وہاں رہ کر دیہی مسائل کا جائزہ لیں، دلتوں، کسانوں کے گھروں میں کھانا کھائیں ،یہ پروگرام پوری ریاست میں جاری کرنے کی بات کہی۔ اس کے علاوہ اسکول، آنگن واڑی سمیت سرکاری دفاتر میں بزرگ پنشن ، کھاتا مسئلہ ، کسانوں کے مسائل کا بھی معائنہ کریں ۔اترکنڑا ڈی سی کے اکاؤنٹ میں 50کروڑ روپئے سیلاب متاثرین معاوضہ کی رقم ہے، اس سے ان کے گھروں کی تعمیر کرنے کی بات کہی۔

کمٹہ کے رکن اسمبلی دینکر شٹی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ہاں لوگ ڈھائی تین گنٹے میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن ای ۔ جائیداد بھوت کی وجہ سے سب کچھ برباد ہوگیا ہے، یہ ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے ، اس کا حل نکالنےکا وزیر سے مطالبہ کیا۔ پروگرام میں سرکاری کالج کے 409طلبا میں علامتی طورپر لیاپ ٹیاپ کی تقسیم کی گئی ۔ پروگرام میں بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک، کاروار کی ایم ایل اے روپالی نائک، ڈی سی ڈاکٹر کے ہریش کمار، سی ای اؤ محمد روشن  سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...