کاروار: تیز برسات کے موسم میں اپنے مقام پر موجود نہ رہنے والے بھٹکل کے چیف آفسر سمیت چار افسران کو ڈی سی نے جاری کیا نوٹس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd July 2019, 9:55 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 23/جولائی (ایس او نیوز) ساحلی علاقے میں پچھلے دو چار دن سے بہت ہی تیز برسات کے پیش نظر موسم بہت ہی خراب ہوگیا ہے اور عوامی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ایسے حالات میں پیشگی اجازت کے بغیر جو بلدیاتی افسران اپنے مقام سے غائب پائے گئے ان کو ڈپٹی کمشنر ہریش کمار نے ’وجہ بتاؤ‘نوٹس جاری کردیا ہے۔

 ڈی سی کی جانب سے جن افسران کو شو کاز نوٹس دیا گیا ہے ان میں بھٹکل ٹاؤن میونسپالٹی کے چیف آفیسر ڈی دیو راجو، انکولہ ٹاؤن میونسپالٹی کے چیف آفیسر جی پرہلاد، کمٹہ ٹی ایم سی کے چیف آفیسر سریش ایم کے اور ہوناور پٹن پنچایت کے چیف آفیسر ایچ وائی مناوڈ شامل ہیں۔

بلدیاتی اداروں کے کمشنر یا چیف آفیسر انتظامی معاملات میں ڈی سی کے تابع ہوتے ہیں، اس لئے انہیں اپنا مقام چھوڑنے سے قبل ڈی سی سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہوتا ہے۔ مگر ان چاروں نے بدلتے ہوئے موسم کے ہنگامی حالات کے دوران ڈی سی کو کوئی اطلاع دئے بغیر  چھٹی پر چلے جانے کا اقدام کیا اور یہ بات جب ڈی سی کے علم میں لائی گئی تو پھر انہوں نے مذکورہ بالا افسران کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔

 ڈی سی کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقے میں تیز برسات کے بعد حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ریڈالرٹ جاری کیاگیا ہے۔ صحت عامہ کو دھیان میں رکھتے ہوئے ماحول کی صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی کے فوری انتظامات وغیرہ نہیں کیے گئے تو پھر شہروں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ پیداہوگیا ہے۔ایسی صورت میں افسران کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے مقام پر موجود رہیں اورضرورت پڑنے پر عوام کوفوری راحت پہنچانے کے اقدامات کریں۔

 بلدیہ کے افسران کوجاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے 24گھنٹے کے اندر نوٹس کا تحریری جواب نہیں دیاتوپھر ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے عبدالباقی صدیقہ کرناٹکا لاء یونیورسٹی بنگلورو کبڈی ٹیم کے لئے منتخب : یونیورسٹی بلیو کا خطاب

بنگلورو کی شیشا دری پورم لاء کالج میں ایل ایل بی کے  تیسرے سال میں  زیر تعلیم  بھٹکل کے عبدالباقی ابن عبدالقادر جیلانی  نے کبڈی میں بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے صدیقہ کرناٹکا اسٹیٹ لاء یونیورسٹی(کے ایس ایل یو)  کی کبڈی ٹیم(مین) کے لئے منتخب  ہوتے ہوئے یونیورسٹی بلیو کا ...

مینگلور میں بھی بھٹکلی طالب علم کا شاندار پرفارمینس؛ تیسری بارلگاتار یونیورسٹی بلیو کا خطاب

 مینگلور کی ایس ڈی ایم لاء کالج میں زیر تعلیم  بھٹکل کا فٹ بال کھلاڑی محمد رائف گنگاولی نے اپنی کالج کی نمائندگی کرتے ہوئے پھر ایک باربہترین پرفارمینس پیش کرکے یونیورسٹی بلیو کا خطاب جیتنے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ اب کرناٹکا اسٹیٹ لاء یونیورسٹی ہبلی کی نمائندگی ...

یلاپور ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے شیورام ہیبار نے درج کی زبردست جیت

ضلع اُترکنڑا کے یلاپور منڈگوڈ اسمبلی حلقے سے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے امیدوار شیورام ہیبار نے 31,406ووٹوں کی اکثریت سے زبردست جیت درج کرتے ہوئے اپنے قریبی حریف کا نگریسی امیدوار بھیمنّا نائک کو شکست دے دی ہے۔

مینگلور کے قریب اپن انگڈی میں بیف سے بھرا کنٹینر ضبط۔، ڈرائیورگرفتار

یہاں سے قریب 55 کلو میٹر دور اپن انگڈی میں مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولس نے ایک بیف سے بھرا کنٹینر ضبط کرلیا اور رضوان نامی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کے تعلق سے پولس کا کہنا ہے کہ یہ گوشت غیرقانونی طور پر لے جایا جارہا تھا۔