داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو ممبئی این سی بی نے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2021, 11:07 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،23؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو ممبئی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کر لیا ہے۔ ڈرگس معاملے میں پروڈکشن وارنٹ پر اقبال کاسکر کی کسٹڈی لیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ دراصل حال ہی میں این سی بی نے چرس کے دو کنسائنمنٹ پکڑے تھے جن کو پنجابی باشندے کشمیر سے ممبئی بذریعہ بائیک لایا کرتے تھے۔ اس معاملے میں تقریباً 25 کلوگرام چرس پکڑی گئی تھی۔ اسی معاملے میں آگے کی جانچ کے دوران ہی این سی بی کو انڈرورلڈ کے تار ملے اور پھر داؤد کے بھائی اقبال کی گرفتاری عمل میں آئی۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق جلد ہی اقبال کو این سی بی دفتر میں لایا جائے گا۔ معاملے کی جانچ کے دوران این سی بی کو ٹیرر فنڈنگ اور ڈرگس کی سپلائی کے لیے انڈر ورلڈ کنکشن سے جڑے اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں اور اس تعلق سے مزید کارروائی جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جانچ میں حاصل جانکاری کی بنیاد پر این سی بی نے ممبئی میں کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی تھی۔ گرفتار ملزمین سے پوچھ تاچھ اور چرس کی سپلائی کے کنکشن داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر سے ملے جس کے بعد ٹھانے جیل میں بند اقبال کاسکر کی این سی بی نے ریمانڈ لی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...