وارنر آسٹریلیا ،انگلینڈ ون ڈے سیریز میں کمنٹری کریں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2018, 12:44 PM | اسپورٹس |

سڈنی ،11جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ایک برس کی پابندی کا شکار آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز میں کمنٹری کریں گے۔ڈیوڈ وارنر سمیت اسٹیو اسمتھ اور کیمرون بین کرافٹ بال ٹیمپرنگ ایشو میں پابندی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کرکٹرز کو پہلے کلب کرکٹ اور پریمئیر لیگز کھیلنے کی اجازت مل چکی ہے ۔ اب ایک برس کی پابندی کا شکار اوپنر ڈیوڈ وارنر کمنٹری کرتے ہو ئے دکھائی دیں گے۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 13 جون سے ہو رہا ہے۔ ون ڈے سیریز میں پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔ ڈیوڈ وارنر16 جون کو کارڈف میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ سے کمنٹری کا آغاز کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

عرفان پٹھان کی جارحانہ اننگز سے انڈیا ليجنڈز کی جیت

 تیز گیندباز مناف پٹیل (19 رن پر چار وکٹ) کی شاندار بالنگ کے بعد آل راؤنڈر عرفان پٹھان (ناٹ آؤٹ 57) اور محمد کیف (46) کی شاندار اننگز کے دم پر انڈیا لیجنڈز نے سری لنکا لیجنڈز کو منگل کو یہاں ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے تیسرے میچ میں آسانی سے5 وکٹ سے ہرا ...

کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے سیکنڈ زون کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن ڈگری کالج کا شاندار پرفارمینس؛ فائنل میں ہبلی کو شکست

کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے انٹرکالجیٹ سکینڈزون  کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں میزبان کے ایل ای سوسائٹی کی جے جی کالج آف کامرس ہبلی کو شکست دے کر یسین کی کپتانی والی بھٹکل انجمن ڈگری کالج کی ٹیم چمپئین بنی۔