آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دیدی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd June 2019, 11:44 AM | اسپورٹس |

ناٹنگھم،22؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرکٹ ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دیدی۔مشفیق الرحیم کی شاندار سنچری کے باوجود آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو  شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن کر لئے۔

ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے 5ووکٹوں پر 381 رنز  بنائے ۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں  کے نقصان پر 333 رنزبنا سکی۔بنگلہ دیش کی جانب سے  تجربہ کار بیٹسمین مشفق الرحیم نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم ان کی سنچری ٹیم  کے کام نہ آسکی۔ ڈیوڈ وارنر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اوپنر تمیم اقبال نے 62،سومیا سرکار نے 10، شکیب الحسن نے 41 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لٹن داس 20،محمداللہ 69، شبیر رحمان صفر، حسن مراج  اور مشرفی مرتضیٰ 6، 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، اسٹوائنس اور کولٹرنائل نے 2، 2 جبکہ زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 121 رنز بنائے۔ کپتان فنچ 53 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔دوسری وکٹ پر وارنر اور عثمان خواجہ نے 192 رنزبنائے اور اسکور کو 313 تک پہنچایا۔ وارنر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے ۔کہ عثمان خواجہ 10 چوکوں کی مدد سے 89 بنا کر آؤٹ ہوئے۔میکسویل 32 اور اسمتھ ایک رن بنا کر پویلین لوٹے ۔ اسٹوئینس 17 اور کیرے 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٔٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سومیا سرکار نے 3 اور مستفیض الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔49 اوورز کے بعد بارش کی وجہ سے میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روکنا پڑا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے روبل حسین نے تین جبکہ مشرفی مرتضی اور شکیب الحسن نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔ 

ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا اب تک تین بار سامنا ہوا جس میں آسٹریلیا کو دو میچوں کی برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔1999 کے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار مدمقابل ہوئیں۔ آسٹریلیا نے اس میچ میں بآسانی سات وکٹوں سے بنگلہ دیش کو مات دی۔ دوسری بار دونوں ٹیمیں 2007 میں ٹکرائیں اس میچ میں بھی آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے ہرایا۔تیسری بار دونوں ٹیموں کا 2015 کے ورلڈ کپ میں آمنا سامنا ہونا تھا مگر بارش کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑا تھا۔

آئی سی سی کی رینکنگ میں آسٹریلیا پانچویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ حالیہ ورلڈ کپ کی بات کی جائے تو اب تک آسٹریلیا نے اپنے پانچ میں سے چار میچ جیتے ہیں جبکہ ایک ہارا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...