حیدرآباد میں بہو نے سابق ہائی کورٹ کے جج پر لگائے گھریلو تشدد کے اِلزامات

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2019, 7:53 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،21؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ہائی کورٹ کے سابق جج کی بہو نے گھریلو تشدد کی ایک ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں ایک خاتون پر دو بزرگ اور ایک نوجوان لڑکا حملہ کر رہا ہے۔ اس ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان اس خاتون کو مارتا، دھکا دیتا اور گھسیٹتا ہے، دو بچے اس خاتون کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو جج کی بہو سندھو شرما نے اپنے خلاف گھریلو تشدد کے ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے۔

سندھو شرما نے حیدرآباد کے سینٹرل کرائم اسٹیشن سے رجوع کیا تھا جس میں اس نے اپنے سسر جسٹس نوٹی راما موہن راؤ، ساس نوٹی درگا جیا لکشمی اور شوہر نوٹی وسستا پر الزام لگایا ہے کہ گزشتہ چار سال سے وہ لوگ جہیز کو لے کر اسے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ واضح رہے راما موہن راؤ مدراس ہائی کورٹ سے اگست 2017 میں ریٹائر ہو گئے ہیں، ان کا ٹرانسفر حیدرآباد ہائی کورٹ سے سال 2016 میں ہوا تھا۔

سندھو شرما نے گھر کے باہر مظاہرہ کر کے بچوں کی کسٹڈی کا مطالبہ کیا تھا۔ سندھو شرما نے ایک نیوز چینل کو بتایا کہ یہ سی سی ٹی وی فوٹیج اپریل ماہ سے پہلے کا ہے کیونکہ اپریل ماہ میں وہ گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یہ بھی نہیں بتا سکتی کہ ان لوگوں نے میرے جسم کے کون کون سے حصوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ سندھو شرما کے مطابق ساس، سسر، شوہر اور بچے فلم دیکھنے گئے تھے، اس کو گھر میں اکیلا چھوڑ گئے تھے۔ گھر واپسی پر اس کے شوہر نے اس کو غصہ میں مارنا شروع کر دیا، کیونکہ جہاں وہ کام کرتا ہے وہاں اس کی ترقی نہیں ہوئی تھی، مجھے اس کی ترقی سے کیا غرض، میں اس میں کیا مدد کر سکتی تھی۔ سندھو نے بتایا کہ ’’میں اپنے کمرے میں سو رہی تھی جب وہ کمرے میں گھسا اور مجھے مارنا شروع کر دیا۔ میری ساس اس کو اشتعال دلا رہی تھیں‘‘۔

واضح رہے یہ ویڈیو دل دہلا دینے والا ہے جس میں بچے اپنی ماں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ چیخ چلا رہی ہے۔ یہ ویڈیو ایک ایسے گھرانے کا ہے جس کو سماج میں نہ صرف تعلیم یافتہ کہا جا سکتا ہے بلکہ اس گھر کے سب سے بڑے ابھی کچھ سال پہلے تک لوگوں کو انصاف دلانے کے عہدے پر معمور تھے۔ 

 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...