دارا سنگھ سماجوادی پارٹی میں شامل، یوگی کے تیسرے وزیر اکھلیش کی سائیکل پر سوار

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2022, 9:13 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،16؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سوامی پرساد موریہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو خیر آباد کہنے والے یوگی حکومت کے سابق وزیر دارا سنگھ چوہان نے اتوار کے روز سماج وادی پارٹی (ایس پی) کا دامن تھام لیا۔ سوامی پرساد موریہ اور دھرم سنگھ سینی کے بعد دارا سنگھ یوگی حکومت کے ایسے تیسرے وزیر ہیں جو انتخابات سے عین قبل سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی موجودگی میں یہاں واقع ایس پی دفتر میں چوہان نے اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر چوہان نے بی جے پی پر غریبوں کے ساتھ ناانصافی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں پانچ سال میں ضب سماج کے سبھی طبقات میں بے چینی شباب پر پہنچ گئی تو انہیں وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

انہوں نے اسے اپنی گھر واپسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار میں آنے کے لئے اپنے نعرے کے مطابق ساتھ تو سب کا لیا لیکن یوگی حکومت میں وکاس چند لوگوں کا ہی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت میں غریب عوام کو اناج۔راشن دے کر غلام بنانے کی سازش جاری ہے۔

چوہان نے کہا کہ ریاست کے لوگ اب خود کو ٹھگنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کو آج اپنی فصل کی رکھوالی کے لئے پوس کی رات میں کھیت پر سونا پڑرہا ہے۔ ریزرویشن نظم کو ختم کر کے آئین کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

چوہان نے کہا کہ لوگ اب 10 مارچ کا انتظار کررہے ہیں جب وہ اکھلیش یادو کو وزیر اعلی بنتے دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں ہم پانچ سال تک انتظار کرتے رہے کہ دلت اور پسماندہ طبقات کا بھروسہ قائم ہوگا جب پوری ریاست میں عوام کے درمیان بے چینی اپنی شباب پر پہنچ گئی تو انہیں بی جے پی کو چھوڑنا ہی پڑا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔