ڈانڈیلی کی صادقہ انجم نے ایم ٹیک میں حاصل کی شاندارکامیابی؛  یونیورسٹی لیول پر دوسرا رینک : اردو میڈیم طالبہ کی بہترین کارکردگی پرخوشی کی لہر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th March 2019, 9:17 PM | ساحلی خبریں |

ڈانڈیلی:25؍مارچ (ایس او نیوز)ڈانڈیلی کی صادقہ انجم بدرالزماں  ڈاونگیرہ نے  یو بی ڈی ٹی کالج آف انجنئیرنگ میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے کرناٹک کے  وشویشوریا ٹیکنکل یونیورسٹی بلگام کی طرف سے منعقدہ ایم ٹیک امتحانات میں یونیورسٹی پر دوسرا اور کالج کی سطح پرپہلا رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں، ان کی اس شاندار کامیابی پرضلع کے اُردو داں طبقہ   میں خوشی ومسرت کی لہر دوڑگئی  ہے۔

ڈانڈیلی کی مکین صادقہ انجم  اردو میڈیم میں ایس ایس ایل سی  کے امتحانات میں امتیازی  نمبرات سے کامیاب ہونے پر  گولڈ میڈل سے نوازاگیا تھا۔ ہلیال انجنئیرنگ کالج میں  تعلیم کے دوران آخری سال بھی یونیورسٹی کی سطح پر انہوں نے  دوسرا رینک حاصل کیا تھا۔ کالج میں صادقہ انجم  نے ’پلس اینڈ پیپر انڈسٹرئیل ویسٹ واٹر ٹریئٹمنٹ یوزنگ موڈیفائز ایکسٹرنل منبرین بیورئیکٹر ‘ کے عنوان پر پیش کئے گئے پروجکٹ کو ریاستی سطح پر ایوارڈ سےنوازاگیا تھا۔ صادقہ انجم ڈانڈیلی  اردو ہائی اسکول کی صدرمدر سہ بدرالزماں کی دختر ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔