ڈانڈیلی:کورونا کی تیسری لہر کو روکنے کے لئے سرحدی علاقوں پر سخت چوکسی : افسران جائے وقوع پر پہنچ کر کر رہے ہیں  جانچ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th August 2021, 8:42 PM | ساحلی خبریں |

ڈانڈیلی:5؍اگست (ایس اؤ نیوز)کورونا کی تیسری لہر کے خطرے کو دیکھتےہوئے تعلقہ کے برچھی چیک پوسٹ  اور ہالمڈی سمیت ڈانڈیلی کے سرحدی علاقوں پر تعلقہ انتظامیہ اور شہری انتظامیہ کی طرف سے کڑے اقدامات کئے گئے ہیں۔

تحصیلدار شئیلیش پرمانند اور میونسپل کمشنر راجارام پوار  اور  میڈیکل آفیسر ڈاکٹر راجیش پرساد پولس عملےکے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور چیک پوسٹ پر بیرونی ریاستوں سے آنے والے مسافروں کی خود جانچ کی، جن کی رپورٹ نگیٹیو تھی انہیں داخل ہونے دیا گیا البتہ جن کے پاس رپورٹ نہیں تھی ان کا وہیں پر تھوک کا سیمپل لیا گیا۔ اسی طرح کووڈ گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی کرنےوالوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

دھارواڑ ہلیال روڈ پر واقع ہالمڈی کے قریب پہنچ کر بھی  افسران  نے  خود جانچ کی۔ اس دوران چند مسافروں کے  لفظی جھڑپ  بھی ہوئی ، مگر افسران نے سختی کے ساتھ قوانین پر عمل آوری کو یقینی بنایا۔ کورونا کی تیسری لہر کو روکنے کےلئے افسران سخت انتظامات کئے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...