ڈانڈیلی کی کالی ندی کا پانی دیگر اضلاع کو سپلائی کرنےکی مخالفت میں شہریوں کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd January 2021, 8:23 PM | ساحلی خبریں |

ڈانڈیلی:22؍جنوری (ایس اؤ نیوز) ڈانڈیلی کی مشہور کالی ندی کا پانی دیگر اضلاع کو سپلائی کرنےکے لئےجاری تعمیراتی کام تیز رفتار ی سے ہو رہاہے۔ لیکن شہر کے عوام اس بات کو لے کر کافی پیچیدگی کا شکار ہیں۔ کالی ندی کی حفاظت کو لےکر کالی ندی کے پانی کے سلسلےمیں اگلے ایک ہفتہ میں عوامی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ لےکر ڈانڈیلی سمگرابھرودھی ہوراٹا سمیتی نے بس اسٹانڈ کے روبرو احتجاج کرتےہوئے تحصیلدار دفترکی توسط سے ضلع ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم سونپاہے۔

سمیتی نے میمورنڈم میں تحریرکیاہےکہ کالی ندی کا پانی دیگر ضلعوں کو سپلائی کرنے کے لئے جاری کام تیز رفتاری سے جاری رہنا شہریوں کے لئے بے چین کئےہوئےہے۔ اور عوامی میٹنگ کا انعقاد کئے بغیر اس طرح کاکام کرنا ناانصافی ہے۔ کالی ندی لاکھوں لوگوں کےلئے آب حیات کا درجہ رکھتی ہے۔ ریاست کے لئے بجلی سمیت  کالی ندی سے علاقے کا ماحول سر سبز و شاداب ہے ۔ جاری منصوبے کے متعلق اگلے ایک ہفتہ میں عوامی میٹنگ طلب کرتےہوئے عوامی شکایات کی سماعت کریں اور ان کےاضطرار کا حل پیش کریں۔ اگر میٹنگ طلب نہیں کی گئی تو معاملے کو لےکر آئندہ دنوں میں سخت احتجاج کرنے کا سمیتی کے ذمہ دار اکرم خان نے انتباہ دیاہے۔ ا س موقع پر ہوراٹا سمیتی کے عہدیداران عبدالوہاب، ٹی ایس نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی: 21 لڑکوں کے ساتھ غیر فطری جنسی عمل ۔ پہلے کیس میں صحافی کو 10سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا

ڈسٹرکٹ ایڈیشنل اینڈ سیشنس کورٹ میں    اسپیشل پوکسو فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج  یادو ونا مالا آنند راو نے صحافی چندرا کے ہیماڈی کو لڑکوں کےساتھ بدفعلی کرنے جرم میں 10سال قید بامشقت اور 10ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزا 21مختلف معاملات میں سے پہلے کیس میں دی گئی ہے۔

اڈپی : قسمت کا حال بتانے کے نام پرنجومی خاتون نے ایک گھریلو خاتون سے لوٹ لیے 7 لاکھ روپے کے زیورات

نیتّور کی رہنے والی لکشمی نامی خاتون نے اڈپی ٹاون پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ اپنے آپ کو جیوتش کہلانے والی ایک خاتون نے  قسمت کا حال  بتانے کے  نام پر اس سے 7 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے ہیں۔

منگلورو: دبئی سے لوٹنے والی خاتون کے سامان سے قیمتی اشیاء غائب

دبئی سے شہر لوٹنے والی ایک خاتون مسافر کا الزام ہے کہ اس کے چیک اِن بیگیج   ( وہ سامان جو طیارے کے کارگو والے حصے میں رکھا جاتا ہے)  میں سے کچھ قیمتی سامان غائب ہوا ہے اور اس مسافر نے اس کے لئے ایئر لائن کمپنی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے شکایت درج کروائی ہے۔ ...

اترکنڑا ضلع کے مختلف مقامات پر غیر قانونی اشتہارات اور پوسٹروں کی بھرمار : مقامی اداروں کو نقصان اور شہر کی خوبصورتی میں بگاڑ

جہاں کہیں دیوار پر کوئی خالی جگہ نظر آئی تو وہاں پوسٹر یا اشتہارچسپاں کیاجانا ، دو کھمبوں کے درمیان جگہ ملی تو بیانر لگانا، روڈ ڈوائیڈر ، رہنمائی والے بورڈوں پر اسٹیکر وغیرہ کا چسپاں کرنا عام بات ہوگئی ہے۔

مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ صدیق میراں صدر اور جوباپو اسماعیل جنرل سکریٹری منتخب

مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی سہ سالہ میعاد (۱۴۴۲۔۱۴۴۴ ھ ) کے لئے آج  پیر کو  عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں جناب صدیق محمد میراں صدر اور جوباپو محمد اسماعیل جنرل سکریٹری کے  اہم عہدہ پر منتخب ہوگئے۔