ڈانڈیلی:بیوی کو قتل کرنےکی کوشش میں ناکام شوہر اور اس کے رشتہ دارملزم  گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2021, 11:41 AM | ساحلی خبریں |

کاروار: 18؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) ڈانڈیلی دیہی پولیس نے چابکدستی اور مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیرون ضلع سے تعلق رکھنے والے اُن ملزمین کو 24 گھنٹوں  کے اندر گرفتار کرلیا جنہوں نے ایک خاتون کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی ۔

اطلاع کے مطابق دوسری ذات کی لڑکی سے شادی رچانے کے بعد خاندان والوں کے دباؤ  میں آکرلڑکی کے شوہر نے ہی اپنی   بیوی کو ہلاک کرنے کی کوشش  کی تھ جس کے تعلق سے  ڈانڈیلی کے دیہی پولس تھانہ  میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہاویری ضلع شیگاؤں کی عورت پر لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیاگیا تھا اور  اس کو مردہ سمجھ کر ڈانڈیلی کے کرکا نالے میں پھینک کر سپاری ملزمان چلے گئے تھے۔ لیکن بعد میں وہ عورت  زندہ باہر نکل آئی اور پوری واردات کا پردہ فاش ہوگیا۔

پتہ چلا ہے کہ ہاویری ضلع شیگاؤں تعلقہ بنور دیہات کی گیتا ارجن گوڈا ہونا گوڈرو (29) نامی عورت اپنے ہی گاؤں کے دوسری ذات والے ارجن گوڈا نامی فرد سےپیار کرنے کے بعد  2016میں شادی رچائی تھی ۔ شادی کے بعدمیاں بیوی کے درمیان ہمیشہ جھگڑا ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔ بیوی گیتا چھوٹی ذات کی ہونےکی وجہ سے ارجن گوڈاپربیوی کو چھوڑنے کےلئے گھر والے کافی دباؤبنائے رہنےکی وجہ سے شوہر نے بیو ی کو قتل کرنے کا ماسٹر پلان بنایا۔شوہر ارجن نے اپنےہبلی کے  رشتہ داربسوراج گدی گیپا ہوسمنی (23)،شیگاؤں کے روی اشوک بولکنور(37)، منجوناتھ بسونیپا ہتل منی (20)کو بیوی کے قتل کی سپاری دی ۔ پلان کےمطابق تینوں 16ستمبر کی شام 7بجے شیگاؤں پہنچے اور خاتون کو  شہر کے باہر آنے کو کہا۔ جب وہ متعلقہ جائے وقوع  پر پہنچی تو آنکھوں میں مرچ کا پاؤڈر ڈال کر لوہے کی راڈ سے  اُس کے  سر پر حملہ کیا تو عورت وہیں غش کھا کر گر گئی ۔ ملزموں نے سمجھا کہ وہ مرچکی ہے۔ پھر  عورت کو کار کی ڈکی میں ڈال کر شیگاؤں سے منڈگوڈ، کلگھٹگی سےہوتےہوئے ڈانڈیلی کے کرکا ناکہ کے قریب بہنے والے نالےمیں اُسے  پھینک  دیا اور فرار ہوگئے۔

کما ل یہ ہواکہ عورت مری نہیں تھی ، نالےمیں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے سے کنارے لگ گئی  اور رات قریب 12بجے اس کو ہوش آیا۔ مقامی عوام کے تعاون سے پولس کو اطلاع دی گئی  اور  خاتون کو  فوری طورپر دھارواڑ  اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیاگیا۔ ڈانڈیلی کی پولس نے عورت سے بیان لے کر اترکنڑا ضلع ایس پی شیوپرکاش دیوراج  کو واقعے کی جانکاری دی اور ایس پی سمیت  ایڈیشنل ایس پی بدری ناتھ کی رہنمائی میں کارروائی کرتےہوئے پولس نے  چاروں ملزموں کو اپنی تحویل میں لینے کامیاب ہوگئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...