ہاتھرس میں گینگ ریپ کی واردات کےبعدکرناٹک کے مختلف شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th October 2020, 2:10 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 6 اکتوبر (ایس او نیوز) اُترپردیش کے ہاتھرس میں ایک دلت لڑکی کی گینگ ریپ کے بعد ہوئی موت پھر گھروالوں کو اعتماد میں لئے بغیر انتظامیہ کی جانب سے اس کی نعش کا انتم سنسکار کئے جانے کو لے کر  جہاں دہلی، لکھنو،  ممبئی، مینگلور بینگلور اور دیگر کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے، اسی طرح کے مظاہرے آج بھی  دیگر شہروں کی  طرح   کرناٹک کے مختلف شہروں میں  منعقد کئے گئے۔

آج پیر کو بنگلور، میسور، پتور، بیلتنگڑی،  چن پٹن اور کاروار وغیرہ  میں ہوئے احتجاجی مظاہروں میں  دلت لڑکی کے ساتھ ہوئے مبینہ گینگ ریپ اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات پر سخت ناراضگی ظاہر کی گئی  اور  مرکزی حکومت کے خلاف  نعرے بازی کی گئی جس میں اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ اُترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ  اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیں۔

کاروار میں ہوئے احتجاجی مظاہرے میں دلت سنگھرش سمیتی کے کارکنان نے  شہر میں جلوس نکالا اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا۔ احتجاجیوں نے میمورنڈم میں لکھا ہے کہ اُترپردیش میں صحافیوں کا قتل کیا گیا، حزب مخالف لیڈروں کو مارڈالا گیا، ریاست میں غنڈوں کا راج ہے بی جے پی حکومت سے کوئی سوال پوچھا جاتا ہے تو سوال کرنے  والے کو ہی مارا جاتا ہے۔ اُس ریاست میں غریب، دلت، آدیواسی اور دیگر نچلی ذات کے طبقوں کا راستوں پر ہی قتل ہورہا  ہے۔   ریاست میں خواتین اور لڑکیوں کی عصمت دری کی جارہی ہے۔

 منیشا والمیکی نامی دلت نوجوان لڑکی کے ساتھ عصمت دری اوراسپتال میں اس کی موت نے آئین کی تجدید کی ہے۔ آگرہ ، متھورا اور علی گڑھ شہروں کے درمیان واقع ہاترس شہر کی 19 سالہ لڑکی منیشا والمیکی کے موت کسی ایک دلت  عورت کی موت نہیں ہے۔ بلکہ اس نوجوان خاتون کی موت سے بی جے پی حکومت کے تحت ہندوستانی  آئین کو نذر آتش کرنے کی تصویر دکھائی دے رہی  ہے۔ اس طرح کے کئی واقعات اُترپردیش میں بار بار ہورہے ہیں، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یوگی ریاست میں نظم و ضبط اور قانون کی بالادستی کو قائم کرنے میں ناکام ہیں ۔ احتجاجیوں نے صدر ہند کے نام لکھے میمورنڈم میں کہا ہے کہ  اس طرح کی وارداتوں کو روکنے کے لئے   وہ  فوری یوگی ادتیہ ناتھ سرکارکو برخواست کریں ۔

اُدھر میسور  میں آج پیر کو ہوئے احتجاجی مظاہرے میں  معروف ادیب دیونور مہادیو نے  خطاب کرتے ہوئے  ہاتھرس میں دلت لڑکی کی موت پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اس کی موت کو سرکاری قتل قرار دیا۔ میسور میں ہوئے احتجاجی مظاہرے میں دلت سنگھرش سمیتی کو دیگر کئی تنظیموں کا بھی ساتھ ملا اور مختلف تنظیموں کے لیڈران نے مظاہرے میں شریک ہوکر دلت لڑکی کے گینگ ریپ اور پھر اس کے بعد  پیش آنے والے حالات پر سخت ناراضگی ظاہر کی۔ ہاتھرس معاملے میں  پُتور میں ایس ڈی پی آئی اور دلت سنگھرش سمیتی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پی ایف آئی کے لیڈران  بھی شریک ہوئے ، جہاں ہاتھرس میں ہوئے واقعے کی سخت مذمت کی گئی۔

بیلتنگڈی میں ہوئے احتجاجی مظاہرے میں دلت سنگھرش سمیتی کی طرف سے اُترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی  اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ہاتھرس کے واقعے پر فوری اپنا استعفیٰ دیں۔موم بتی جلا کر احتجاج درج کرنے سے پہلے دلت سنگھرش سمیتی کے ساتھ دیگر کئی تنظیموں کے لیڈران نے  بھی احتجاجی مارچ میں حصہ لیا پھر منی ودھان سودھا کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے۔اس موقع پر مختلف لیڈران نے خطاب کرتے ہوئے ہاتھرس معاملے کی سخت مذمت کی بعد میں تحصیلدار کی معرفت صدر ہند اور مرکزی وزیر داخلہ کے نام میمورنڈم پیش کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔