یوپی:دلت طالبہ کوبی ایچ یوسیکورٹی گارڈنے ٹوائلٹ کے استعمال سے روکا،تحقیقات کاحکم 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th July 2019, 10:54 PM | ملکی خبریں |

وارانسی، 13 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کی ایک خاتون طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ دلت ہونے کے سبب دو پرکٹوریل بورڈ کے سیکورٹی گارڈس نے اسے احاطے کے بیت الخلا میں داخل ہونے سے روکا،اگرچہ دونوں گارڈس نے امتیازی سلوک کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ انہوں نے طالبہ کو اس لئے روکا کیونکہ وہ خاتون ہو کر مرد بیت الخلا میں جانے کی کوشش کر رہی تھی۔چیف پراکٹر اوپی رائے نے الزام کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔خبروں کے مطابق آرٹ کا مطالعہ کر رہی شکایت کنندہ بی ایچ یو کی ایس سی / ایس ٹی کی طالبہ پروگرام آرگنائزنگ کمیٹی کی ایک فعال رکن ہے۔طالبہ نے کہا کہ وہ کالج کے طلباء کی رہنمائی کے لئے گزشتہ پانچ دنوں سے خواتین کالج کے احاطے کے قریب بہوجن ہیلپ ڈیسک پر کام کر رہی تھی۔خواتین کالج احاطے میں جمعرات کو جب طالبہ نے ایک ٹوائلٹ استعمال کرنے کے لئے داخل ہونے کی کوشش کی، تو گارڈس نے اسے روک دیا۔انہوں نے مبینہ طور پر اسے ٹوائلٹ استعمال کرنے کے لئے ہسپتال یا کالج کے کیمپس میں جانے کو کہا۔طالبہ نے چیف پراکٹر سے اپنی تحریری شکایت میں کہاکہ ان کا رویہ امتیازی، غیر انسانی اور غیر قانونی تھا۔طالبہ نے گارڈس کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔رائے نے جمعہ کو کہا کہ انہیں طالبہ کی شکایت موصول ہوئی ہے اور ذاتی طور پر اس کی شکایات کو سننے کے لئے اس سے ملاقات کی۔رائے نے کہاکہ ملزم گارڈس کو طلب کیا گیا۔انہوں نے دعوی کیا ہے کہ طالبہ خاتون ہوکر مرد بیت الخلا میں جانے کی کوشش کر رہی تھی۔انہوں نے مزید کہاکہ تاہم ہم نے اس بابت ایک پینل تشکیل دیا ہے، جس میں معاملے کی جانچ کے لئے دو خواتین اہلکار شامل ہیں۔ رائے نے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...