سدارامیا کے خلاف دلت رہنماؤں کا مظاہرہ، کانگریس نے الزام کی تردید کی

Source: S.O. News Service | Published on 5th November 2021, 11:46 AM | ریاستی خبریں |

وجئے پور،5؍نومبر (ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیراعلیٰ و کانگریس رہنما سدارامیا کے خلاف ان دنوں یہاں بی جے پی کے دلت رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کا سلسلہ زور پکڑنے لگا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ سدارامیا کی جانب سے سندگی الیکشن کے دوران ایک انتخابی ریلی میں بی جے پی دلت رہنماؤں کے خلاف یہ ریمارکس پاس کرنے کا الزام ہے کہ ”دلت اور دلت رہنما بی جے پی میں اپنا پیٹ پالنے کے لئے شامل ہوئے ہیں“۔ الیکشن گزرنے کے فوراً بعد یہاں کے بی جے پی دلت رہنماؤں نے مذکورہ مدا اٹھا کر سدارامیا کی مخالفت میں کھڑے ہیں جنہوں نے یہاں ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سدارامیا کے مذکورہ بیان کی سخت مذمت کی ہے اور دلتوں سے معافی مانگنے کامطالبہ کیا ہے۔ آج یہاں بی جے پی کے دلت رہنماؤں نے امبیڈکر چوک میں دھرنابھی دیا۔رمیش جگ جنگی جو وجئے پور کے رکن پارلیمان ہیں اور دلت ہیں، انہوں نے اخباری نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سدارامیا کے مذکورہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور سدارامیا سے سوال کیا کہ آپ کیوں جنتا دل چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے اس کا جواب دینا ہوگا۔اسی طرح مذکورہ احتجاج ریاست کے مختلف مقامات میں زور پکڑتا معلوم ہورہا ہے جبکہ بنگلور میں بھی دلتوں اور چلوادی سماج والوں نے سدارامیا کے خلاف احتجاج شروع کیا ہے۔دریں اثناء یہاں وجئے پور ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر میں ضلع صدر و سابق ایم ایل اے راجو الگور نے واضح طور پر بتایا کہ سدارامیا گویا کروبا طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں، وہ دلت رہنماؤں سے زیادہ دلتوں کے ہمدرد ہیں جس کا مظاہرہ انہوں نے جب وہ ریاست کے وزیراعلیٰ تھے6دلتوں کو اپنی کابینہ میں لیا تھا۔اسی طرح دلتوں کے لئے اس وقت ہزار کروڑ کا بجٹ مختص کیا۔ علاوہ ازیں دلت کنٹراکٹرس کو ہر کنٹراکٹ کے نام میں ریزرویشن دلایا تھا۔اسی طرح دلتوں کے بے شمار فلاحی کام سدارامیا کے دوران اقتدار میں انجام دئے گئے اور آج بھی وہ دلت دوست ہیں جن کا موازنہ ارس سے کیا جاتا ہے مگر یہاں کے بی جے پی دلتوں اور رہنماؤں نے سدارامیا پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ راجو الگور نے سندگی الیکشن مہم میں یہ ضرور کہا تھا کہ چند دلت رہنما اپنے ذاتی مفاد کے لئے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔راجو الگور نے سوال کیا کہ دلت کے اکثریتی رہنما کسی بھی دلت پر ظلم ہوتا ہے تو انصاف دلانے کیوں نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ پیر8نومبر کو یہاں کے دلت بی جے پی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے جارہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...