بارہ بنکی: عصمت دری کے بعد کیا گیا متاثرہ کا قتل، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے خلاصہ

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2020, 1:15 PM | ملکی خبریں |

بارہ بنکی،17؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے سترکھ علاقے میں دھان کاٹنے کے لئے کھیت گئی لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے بعد اس کا قتل کیا گیا تھا۔ اس کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوئی ہے۔ انچارج سب انسپکٹر آر ایس گوتم نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ستریکھ علاقے کی رہنے والی 17 سالہ لڑکی گزشتہ بدھ کو دوپر گھر سے دھان کاٹنے کے لئے کھیت گئی تھی۔ دیر شام تک جب وہ گھر واپس نہیں پہنچی تو والد کو تشویش ہوئی اور انہون نے اس کی تلاش شروع کی۔ جب وہ کھیت پہنچے تو وہاں اس کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ اہل خانہ نے عصمت دری کے بعد قتل کے شبہ کا اظہار کیا تھا۔

انہو ں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ستر رکھ تھانے میں درج مقدے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد عصمت دری کی دفعات بڑھ دی گئی ہیں۔ پولیس ملزمین کو تلاش کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے پینل کے ذریعہ پوسٹ مارٹ کی فوٹو گرافی کرائی گئی تھی۔ پولیس نے کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ گاؤں میں احتیاط کے طور پر پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...