منگلوروکے اپن انگڈی میں غیر قانونی طور پر جانور رفت کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار۔22جانور سمیت لاری ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2019, 5:44 PM | ساحلی خبریں |

اپن انگڈی،21/اکتوبر (ایس او نیوز)  ایک ٹرک میں 22جانور بھر کر غیر قانونی طور پر منگلورو کی سمت لے جانے کے دوران نیلماڈی پولیس آؤٹ پوسٹ کے عملے نے لاری روک کر ملزم ڈرائیور نواز(23سال) کو گرفتار کرلیا اور جانوروں کے ساتھ ٹرک بھی ضبط کرلیا  ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ نیلماڈی میں سنیچر کے دن کی گئی پولیس کی طرف سے جانوروں سے بھری لاری کا پیچھا کرتے ہوئے انجام دی گئی اس کارروائی میں جو جانور ضبط ہوئے ہیں ان میں 17گائیں، 3بچھڑے اور 2بھینسیں شامل تھیں۔جانوروں سے بھری یہ لاری ہاسن سے منگلورو کی طرف جارہی تھی۔ گنڈیا چیک پوسٹ پر اس لاری کو روکنے کا سگنل دیا گیامگر ڈرائیور نے اس پر دھیان دئے بغیر تیز رفتاری سے گاڑی آگے بڑھا دی۔ اس پر پولیس عملے کو شک ہوا اور اس نے نیلماڈی آآٹ پوسٹ کے اے ایس آئی سیتا رام گوڈا کو اس کی اطلاع کردی۔ اس پرکارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی سیتارام گوڈا اورکانسٹیبل پرتاپ نے نیلماڈی میں لاری روکنے کی کوشش کی۔یہاں بھی ڈرائیور نے پولیس کے اشارے کی پروا کیے بغیر گاڑی آگے بڑھا دی، تو پولیس ٹیم نے اس لاری کا پیچھا کرنا شروع کیا اور کونالو گاؤں کے قریب اسے روکنے میں کامیابی ملی۔ اس موقع پر لاری پر سوار بقیہ چار افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اورپولیس صرف ڈرائیور کو گرفتارکرنے میں کامیاب ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔