مینگلور: جنوبی کینرامیں رات 9سے صبح 5بجے تک لاگو رہے گا مکمل کرفیو

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2020, 11:05 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو،2؍جون (ایس او نیوز) مرکزی حکومت نے یکم جون سے 30؍جون تک لاک ڈاؤن 5ویں مرحلے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت مختلف مقامات پر وہاں کے حالات کے اعتبار سے پابندیاں لاگو رہیں گی۔

اس دوران جنوبی کینرا کی ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش نے اعلان کیا ہے کہ ضلع میں اس پورے ایک مہینے کے دوران رات  9بجے سے صبح 5بجے تک سختی کے ساتھ مکمل کرفیو لاگو کیا جائے گا۔کرفیو کے وقت میں شہری اور مضافاتی علاقے میں یکساں طور پر موٹر گاڑیوں کی آمد ورفت اور عوامی چہل پہل پر مکمل پابندی رہے گی۔اور جو بھی اس قانون کی خلاف ورز ی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اس کے علاوہ ڈی سی نے بتایا کہ دن کے وقت گھر سے باہر نکلنے والوں کے لئے چہرے پر ماسک لگانا لازمی ہوگا۔ بغیر ماسک کے باہر نکلنے والوں کو شہری علاقے میں 200روپے اور دیہی علاقوں میں 100روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...