منگلورو  میں 3032لوگ ہوم کوارنٹائن میں ہیں : کل 7معاملات پوزیٹیو

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th April 2020, 2:41 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:28؍اپریل(ایس اؤ نیوز)دکشن کنڑا ضلع میں جمعہ کو 10مہینے کے بچے میں کووڈ -19کی تصدیق ہونے سے ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 7ہوگئی ہے جبکہ  جانچ کے لئے بھیجے گئے چارنمونے نگیٹیو پائے گئے ہیں۔

دکشن کنڑا کی ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش نے بتایا کہ جمعہ کو کل 64لوگوں کی صحت کی جانچ کی گئی تھی ،جس کے بعد کل 3032لوگوں کو کوارنٹائن میں بھیجا گیا۔ شہر کے ای ایس آئی اسپتال میں 28لوگوں کا علاج چل رہاہے جبکہ  20لوگ ہوم کوارنٹائن میں رہتے ہوئے 14دن کی مدت مکمل کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  جمعہ کو  مزید 15نمونوں کو جانچ کے لئےبھیجا گیا ہے جس میں نئے 6معاملات کا پتہ چلا ہے جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی دی گئی اطلاع کے مطابق سجیپ نڈو دیہات کے 10سالہ بچے میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوتے ہی بچے کی ماں اور دادی کو طبی نگرانی میں رکھاگیا ہے اور ان کے تھوک کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ڈی سی نے اپیل کی  کہ  عمر رسیدہ یا  بزرگ لوگوں  کی خاص نگرانی کی جائے  اور گھروں کے اندر ان کا  خیال رکھتے ہوئے ہرطرح سے تحفظ فراہم کی جائے ۔ انہوں نے بزرگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ گھروں سے مطلق با ہر نہ نکلیں۔ مقوی غذاوں کو تناول کریں۔ صاف صفائی کا خیال رکھیں۔ کھانسی ، بخار جیسی علامتیں ظاہر ہونے پر فوری اسپتال کا رخ کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...