منگلورو میں 2 مارچ کو ہوگا کانگریس کا زبردست احتجاج؛ پٹرول، ڈیزل اور پکوان گیس قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف اُٹھائی جائے گی آواز

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th February 2021, 12:47 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:23؍فروری (ایس اؤ نیوز)بی جےپی کی مرکزی حکومت صرف جذباتی مسائل کو چھیڑ کر عوام کو مشتعل کرتی ہے  تعمیری اور مثبت کاموں کی طرف اس کی توجہ ہے ہی نہیں ۔ پٹرول ، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرتےہوئے دن دھاڑے عوام کو لوٹا جارہاہے۔ اس کے خلاف کانگریس پارٹی کی طرف سے 2مارچ بروز منگل کو منگلورو میں بڑے پیمانے پر احتجاج کئے جانے  کا سابق وزیر رماناتھ رائی نے اعلان کیا۔

کانگریس دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار بڑھوتری ہونے سے عوامی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ تعجب ہے کہ ہمارے پڑوسی چھوٹے چھوٹے ممالک میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کافی کم ہیں۔ نیپال، بھوٹان ، سری لنکا کو دیکھیں کتنی قیمتیں ہیں۔ معاشی طورپر ابتر حالات میں بتائےجانے والے بنگلہ دیش اور پاکستان میں بھی کم ہے۔ اور بین الاقوامی سطح پر بھی فی بیرل کی قیمت کافی کم ہے ، اس کے باوجود حکومت کس منہ سے کہتی ہے کہ یہ پچھلی حکومتوں کی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔گھروں میں عورتیں پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافے کو لےکر کافی پریشان ہیں۔نہ صرف قیمت میں اضافہ کیاگیا ہے بلکہ سبسڈی کو بھی رد کرتےہوئے عوام سے دھوکہ کیاگیاہے۔کورونا کے حالات میں عوام کی مدد کرنے کے بجائے انہیں لوٹے جانے پر شدید ناراضگی کا اظہارکیا۔ اور بتایا کہ یہ احتجاج سیاسی نہیں بلکہ عوامی احتجاج ہوگا۔  مرکزی حکومت صرف فرقہ وارانہ جذبات کی بنیاد پر عوام کو بھڑکا کر اصل مسائل سے ان کی توجہ ہٹانے کا الزام لگایا۔ انہی سب مسائل کو لےکر ضلعی سطح پر کانگریس کی طرف سے احتجاج کئےجانےکا اعلان کیا۔

رکن ودھان پریشد ہریش کمار نے بات کرتےہوئے کہاکہ 2مارچ بروز منگل کو کانگریس پارٹی کی طرف سے ضلعی سطح پر بہت بڑے پیمانے پر احتجاج ہوگاجس کے لئے بس مالکان، ٹمپو، آٹو رکشا مالکان و ڈرائیورس اور ماہی گیروں کی تنظیموں سے رابطہ کیا گیا ہے اس دن صبح سے دوپہر 2بجے تک بسیں ، ٹمپو اور آٹو بند رہنے کی جانکاری دی۔   

انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئےکہاکہ پٹرول،ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہورہاہے۔ اس سے پہلے کبھی بھی اتنی قیمت نہیں تھی۔بین الاقوامی سطح  پر قیمتوں کا موازنہ کریں تو موجودہ حکومت کس طرح لوٹ مار کررہی ہے پتہ چلتاہے۔ راجستھان کی کانگریس حکومت نے 3روپئے کی کمی کرتےہوئے عوام کو کچھ مدد کرنےکی کوشش کی ہے۔ بی جےپی اقتدار والی ریاستوں میں اس کی قیمتیں زیادہ ہیں۔ غیر بی جےپی والی ریاستوں میں قیمتیں کم ہیں۔ جس کے نتیجےمیں روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہورہاہے۔ عوام حیران ، پریشان ہیں۔ 70فی صد ماہی گیر کشتیاں روک لی گئی ہیں کیونکہ ڈیزل پر انہیں کوئی سبسڈی نہیں مل رہی ہے۔ ملک کی تاریخ میں ایسے حالات کبھی نہیں آئے تھے۔ مرکزی حکومت اس کی راست ذمہ دار ہے۔وزیر خزانہ کو پتہ ہی نہیں کہ  معاشی توازن کیا ہوتاہے۔ قیمتوں کے اضافے کے لئے پچھلی حکومتوں کو ذمہ دارٹھہرانا صدی کا لطیفہ ہوتاہے۔ خانگیانہ کی سخت مخالفت کرتےہوئے انتخابی موضوع بنا کر اقتدار پانے والی بی جےپی پورے ملک میں پرائیویٹ ازم کو نافذ کررہی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ 2مارچ کو ہمپن کٹے سے عوامی احتجاجی ریلی نکلے گی ۔ ڈی سی دفتر پہنچ کر صدر ہند کو ڈپٹی کمشنر کی معرفت میمورنڈم سونپا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلےمیں تعاون کریں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔