مینگلور: جنوبی کینرا ڈی ایچ او کی وضاحت: بین الاقوامی مسافروں کے لئے لازمی ہے7دن سرکاری اور 7دن ہوم کوارنٹین!

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th July 2020, 5:58 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو26/جولائی (ایس او نیوز) جنوبی کینرا کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی ممالک سے لوٹنے والے مسافروں کے لئے منگلورو پہنچنے کے بعد سرکاری طور پر 7دن ہوٹل یا لاڈج میں کوارنٹین رہنا لازمی ہے، جس کے دوران رپورٹ نگیٹیو آنے پر انہیں گھر بھیج دیا جائے گا اور پھر 7دن کے لئے گھروں میں کوارنٹین رہنا ہوگا۔

  خیال رہے کہ ایڈیشنل ڈی ایچ اوڈاکٹر رتناکر نے کل شام ایک ویب سائٹ کو انٹرویودیتے ہوئے کہا تھا کہ بین الاقوامی مسافروں کو منگلورو پہنچنے کے بعد کوارنٹین کرنے کے دوسرے ہی دن ریپیڈٹیسٹ لیا جائے گاجس کا نتیجہ آدھے گھنٹے میں نکلے گا۔ اور رپورٹ نگیٹیو ہونے کی صورت میں انہیں فوری طور پر گھر بھیج دیا جائے گا۔سوشیل میڈیا میں یہ بات وائرل ہوگئی تھی۔ اس وجہ سے آج مسافرو ں کے اندر بڑی الجھن پیدا ہوگئی تھی۔

 ڈسٹرکٹ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ نے جو بیان جاری کیا ہے اس میں ڈی ایچ اونے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ”بیرونی ممالک سے آنے والوں کے لئے 7+7دن کوارنٹین میں رہنا لازمی ہے۔ جو بات سوشیل میڈیا پر عام ہوئی ہے وہ کوارنٹین کی مدت کے بارے میں ناکافی معلومات پر مبنی ہے۔ جو لوگ بیرون ممالک سے منگلورو پہنچیں گے ان کو سات دن کے لئے سرکاری طور پر کوارنٹین میں رکھنے کے دوران گلے سے تھوک کانمونہ لیا جائے گااورجانچ کے لئے کووِڈ لیباریٹری میں بھیجا جائے گا۔ رپورٹ نگیٹیو آنے کی صورت میں مزید 7دن ہوم کوارنٹین کے لئے چھوڑ دیا جائے گا۔“

 انہوں نے کہا کہ کوارنٹین کے قوانین میں جس سہولت کی بات ہورہی ہے وہ ایسے لوگوں کے لئے جو دوسری بیماریاں یا صحت سے متعلق دوسرے مسائل کا شکار ہیں۔ جیسے ”دس سال سے کم عمر بچوں، حاملہ خواتین، ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد اور دیگر امراض میں مبتلا کی لیباریٹری جانچ ہوٹل کوارنٹین کے دوسرے ہی دن کی جائے گی۔ اور لیباریٹری کی رپورٹ نگیٹیو آنے کی صورت میں انہیں 14دن کے لئے ہوم کوارنٹین میں بھیج دیا جائے گا۔“
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔