مینگلور؛ دکشن کنڑا ضلع میں خاتون عملہ میں  کروناوائرس کی تصدیق :ہاٹ اسپاٹ بنتا بنٹوال تعلقہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th April 2020, 12:58 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:28؍اپریل(ایس اؤ نیوز)دکشن کنڑا  میں 47سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوتے ہی ضلع میں کوروناسے مصدقہ متاثرین کی تعداد 19ہوگئی  ہے۔ جن میں سے 12صحت یاب ہوچکے ہیں تو 2کی موت ہوئی ہے۔ بقیہ 5لوگ وینلاک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کی مصدقہ متاثرہ کا تعلق بنٹوال تعلقہ نریکومبو دیہات کے نائل نامی مضاف کی مکین ہے۔ متعلقہ خاتون پڈیل کے قریب والے ایک اسپتال میں خدمات انجام دیتی ہیں۔  ڈپٹی کمشنر نے پریس ریلیز میں جانکاری دی ہے کہ  23اپریل کو کورونا سے ہلاک ہونے والی 75سالہ خاتون سے تعلق پیدا ہونے  کی بنیاد پر خاتون عملہ کو کورونا سے متاثر ہوئی ہے۔

نائل اور اسپتال سیل ڈاؤن :مہلوک خاتون کو فالج ہونے کی بنا پر پڈیل کے پرائیویٹ اسپتال میں 18سے 21اپریل تک علاج کیاگیا تھا۔ اسی اسپتال میں صفائی کا کام انجام دینے والی نریکومبو دیہات کے نائل کی خاتون عملہ  کو کروناہواہے۔ جنہیں منگلورو کے کووڈ اسپتال میں داخل کرتےہوئے علاج کیا جا رہا ہے۔ مہلوکہ کو  کورونا کی تصدیق ہوتے ہی پڈیل اسپتال کو سیل ڈاؤن کیاگیا ہے اور اسپتال کے عملے ڈاکٹر، نرس وغیرہ کو کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ انہی میں سے ایک خاتون عملہ کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ خاتون کے مقام نائل کو بھی سیل ڈاؤن کیاگیا ہے۔ خاتون کے گھر کے اطراف 100میٹر تک کا علاقہ کنٹائنمنٹ زون کے طورپر اعلان کیاگیا ہے۔اب متعلقہ علاقہ اگلے 28دنوں تک مکمل سیل ڈاؤن رہے گا۔ یعنی اگلے 28دنوں سے علاقے کے لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل سکیں گے اور نہ ہی باہر سے کوئی علاقے میں داخل ہوسکتاہے۔صحت عامہ محکمہ کا عملہ علاقے کے گھر گھر پہنچ کر ایک ایک فرد کی صحت کی رپورٹ حاصل کرے گا۔

متاثرہ خاتون کے گھر کے ایک کلومیٹر فاصلہ تک علاقہ کو  اِنّر بفر زون کا اعلان کیاگیا ہے۔ جہاں آشاکارکنان گھر گھر پہنچ کر عوامی صحت کی جانکاری لیں گے۔ اسی طرح خاتون کے گھر سے 5کلومیٹر فاصلے تک کا علاقہ بفر زون کے طورپر نشان زدکیاگیا ہے۔علاقے میں وائرس پھیلنے کے زیادہ امکانات ہونے کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں جو پابندیاں جاری ہیں وہی یہاں اگلے 28دنوں تک جاری رہیں گی۔

گھروالوں کا کوارنٹائن : نریکومبو دیہات کے نائل مقام کی خاتون عملہ کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوتے ہی خاتون کے شوہر، بچے سمیت سبھی خاندان والوں کو کوارنٹائن میں رکھاگیا ہے۔ گھر کے پاس پڑوس والوں کو بھی کوارنٹائن میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان سب کی صحت پر خاص نگاہ رکھی گئی ہے۔ کسی کو بھی کوئی تکلیف ہوتو فوری طورپر اسپتال کا رخ کرنے کہاگیا ہے۔ افسران کورونا وائرس کی مصدقہ خاتون کےرابطہ میں آنے والوں کی جانکاری حاصل کرتے ہوئے  روٹ میاپ کی تشکیل میں ہیں۔

بنٹوال ہاٹ اسپاٹ: دکشن کنڑا ضلع میں بنٹوال تعلقہ ہاٹ اسپاٹ بنتا جارہاہے۔ جہاں کروناوائرس سے مصدقہ متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہونے سے عوام خوف  میں مبتلا ہیں۔ تعلقہ میں 27مارچ کو 10ماہ کے  معصوم بچے کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوتے ہی تعلقہ میں پہلا معاملہ درج ہواتھا۔ اسی طرح یہ معاملہ ضلع کا بھی پہلا کیس تھا۔ اس کے بعد 4اپریل کو تمبے کے ایک شخص کی تصدیق ہوئی تو یہ تعلقہ کا دوسرا معاملہ ہوا۔ اس کے بعد 19،21،23،25اور 26اپریل کو پانچ لوگوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔ایک ہی ہفتہ میں پانچ لوگوں کو کرونا پوزیٹیو ہونے اور  ان میں سے دو لوگوں کی موت ہونے سے عوام میں خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے  ہیں۔

اتوار کو لیباریٹری سے حاصل کئے گئے 214رپورٹوں میں 213منفی اور ایک مثبت پایاگیا ہے۔ بقیہ 513لوگوں کی رپورٹ آنی باقی ہے۔ اتوار کو ہی 27لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے اور 143لوگوں کے تھوک کا نمونہ وینلاک اسپتال کی لیباریٹری کو جانچ کے لئے بھیجاگیا ہے۔ بخارکلینک میں ابھی 1537لوگوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اسی طرح این آئی ٹی کے میں 53اور ای ایس آئی اسپتال میں 32لوگ کوارنٹائن میں ہیں۔جبکہ  6073لوگ سنیچر کو 28دنوں کا کوارنٹائن مکمل کرچکے  ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...