مینگلور سمیت دکشن کنڑا میں موسلا دھار بارش کو لے کر 9/اگست تک ریڈ الرٹ: انتظامیہ کی طرف سے تعلیمی اداروں کو چھٹی اور افسران کو چوکس رہنے کی ہدایات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th August 2019, 7:30 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:7؍اگست   (ایس اؤ نیوز)دکشن کنڑا  کے مختلف تعلقہ جات سمیت مختلف مقامات پرگزشتہ دو دنوں سے جاری موسلا دھار بارش  کے نتیجےمیں سلیا، پتور کڈبا تعلقہ جات میں دیگر تعلقوں سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ضلع کی اکثر ندیوں میں طغیانی آئی ہےجبکہ کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوجانے سے عوام پریشان ہیں۔  بارش سے  مشکلات کے دوران افسران ،عوام اور سیاحوں کو سرکلر کے ذریعے ہدایات جاری کرتےہوئے ضلع دکشن کنڑا کے آفات سماوی نگراں کار بورڈ کے صدر اور دکشن کنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے   پیشگی اقدامات اور عملی ہدایات جاری کی ہیں۔

سرکلر میں کہاگیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی طرف سے 9اگست 2019تک  ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے پیشگی اقدامات کے طورپر دکشن کنڑا ضلع کے سبھی آنگن واڑی مراکز، سرکاری ، امدادی اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں (ڈگری کالجوں تک ) میں کل  8اگست 2019کو بھی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرکولر میں والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو نشیبی علاقوں ، ندی اور سمندر کے کناروں پر مت بھیجیں، اگلے تین دنوں  تک ماہی گیروں کو لازمی طورپر سمندر میں مچھلیوں کے شکار کے لئے نہ جانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ ضلعی اور تعلقہ سطح کے افسران کو تاکید کی گئی ہےکہ ان کا مرکزی مقام پر موجود رہنا لازمی ہے۔ اسی طرح ضلع انتظامیہ کی طرف سے نامزد کئے گئے نوڈل افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ  بیدار رہتے ہوئے عوامی شکایات اور مسائل پر فوری توجہ دیں  اور ڈی سی دفتر کنڑول روم سے مسلسل رابطہ میں رہیں ۔ سیاحوں اور عوام کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ ندی ، نالے اور سمند ر کے ساحل پر نہ جائیں۔ آفات سماوی کو لےکر کسی بھی طرح کے کوئی مسائل ہوں تو ٹول فری نمبر 1077پر اطلاع دینے کہاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔