اترکنڑا ڈویزن میں بسوں کی آمدورفت کے لئے مسافروں کی قلت : یومیہ قریب 48لاکھ روپیوں کا نقصان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th May 2020, 10:31 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :29؍مئی(ایس اؤ نیوز) لاک ڈاؤن کے بعد ٹرانسپورٹیشن شروع کئے ہوئے 10دن ہونے کے باوجود ضلعی عوام بسوں کے ذریعے سفر کرنے میں پس و پیش کررہی ہے ، جس کے نتیجے میں اترکنڑا ڈویزن کو یومیہ قریب 48لاکھ روپیوں کا نقصان ہونے کی جانکاری موصول ہوئی ہے۔

کووڈ-19کو کنٹرول کرنےکی خاطر لاک ڈاؤن نافذ کیاگیاتو بسوں کی آمد و رفت پر بھی پابندی تھی۔ ڈیڑھ ماہ بعد  19مئی کو بس ٹرانسپوٹیشن شروع کیا گیا ۔ افسران نے پہلے ہی دن 70بسوں کو ڈورانے کی تیاری کرلی تھی لیکن مسافر نہ  ہونے کی وجہ سے صرف 11 بسیں ہی چل پائیں۔ کئی مقامات پر بازار، دکانیں وغیرہ کھل چکی ہیں ، عوامی زندگی معمول پر لوٹ رہی ہے اس کے باوجود عوام سفر کے لئے تیار نظر نہیں آرہے ہیں۔

کووڈ-19سے پہلے ضلع میں ہر دن 105بسیں دوڑا کرتی تھیں۔ اب روزانہ صرف 35بسیں چل رہی ہیں۔ تب ایک دن میں 50 لاکھ روپئے کی آمدنی ہوتی تھی تو اب صرف 1.5لاکھ روپئے کی کمائی ہورہی ہے۔ ضلع سے بنگلورو سمیت ہر مقام کے لئے بسیں چل رہی ہیں لیکن مسافر ہی نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ جو بسیں چل رہی ہیں و ہ صرف تعلقہ جات مقام پر ہی رکتی ہیں ۔ دیہی علاقوں کے لئے ابھی بسوں کی سروس شروع نہیں کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈویزنل افسر وویک ہیگڈے نے بتایا کہ 31مئی کو لاک ڈاؤن 4ختم ہونے کے بعد سرکاری سطح پر جو فیصلہ لیاجاتاہے ہم اس کے مطابق عمل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مسافروں کی حفاظت کے لئے ہر طرح کی تیاری کرلی گئی ہے اس کے باوجود عوام خوف کی وجہ سے سفر کرنے سے گریز کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اپریل اور مئی میں ہردن 60لاکھ روپئے کی آمدنی ہوتی تھی اب ماہانہ قریب 15کروڑ روپیوں کا نقصان ہورہا ہے۔ خیال رہے کہ اترکنڑا ضلع میں ایک دن میں 501بسیں دوڑتی ہیں ، 3400ٹرپ ہوتی ہیں ، کل 1650ڈرائیور اور کنڈکٹر خدمات انجام دیتے  ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...