رکن پارلیمنٹ ڈیلکر کی ممبئی میں پراسرار موت، ہوٹل کے کمرے میں لٹکی ملی لاش!

Source: S.O. News Service | Published on 22nd February 2021, 11:47 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،22؍فروری(ایس او نیوز؍یو این آئی) مرکزی حکومت کے ماتحت آنے والے دادرا اور نگر حویلی علاقے سے تعلق رکھنے والے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ موہن ایس ڈیلکر پیر کی صبح ممبئی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ سرکاری ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان کی لاش کمرے میں لٹکی پائی گئی۔ 58 سالہ ڈیلکر ہندوستانی نوشکتی پارٹی سے منسلک تھے اور کسان تھے۔ ابتدائی رپورٹ میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈیلکر نے خودکشی کی ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق موہن ایس ڈیلکر ممبئی کی تفریح گاہ مرین ڈرائیو پر واقع سی گرین ہوٹل میں مقیم تھے۔ آج صبح ان کی لاش ہوٹل کے کمرے میں لٹکی پائی گئی۔ پولیس نے مقام واردات سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد کیاہے، لیکن اس کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس اس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ وہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ڈیلکر کب اور کیوں ممبئی پہونچے تھے اور وہ شہر میں کن افراد کے رابطے میں تھے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ترنمول کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیر ریلوے دنیش تریویدی بی جے پی میں شامل

ترنمول کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیر ریلوے دنیش تریویدی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ تریویدی نے یہاں ہفتے کے روز بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔

کسانوں کو ہراساں کرکے اقتدار میں ٹکنا مشکل:اکھلیش یادو

حکومت کا جو کسانوں کے ساتھ رویہ ہےاس کو لے کر غصہ بڑھتا جارہا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادونے اس تعلق سے کہا ہےکہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ کسانوں کو ہراساں کرکے کوئی اقتدار میں نہیں ٹک سکتا۔