الزام ثابت کریں تو سیاست سے سنیاس لے لوں گا: ڈی کے شیوکمار

Source: S.O. News Service | Published on 10th November 2019, 11:40 AM | ریاستی خبریں |

میسورو،10؍نومبر(ایس او نیوز) میں نے کبھی ذات پات کی بنیاد پر سیاست نہیں کی۔ اپنی ذات والوں کے حق میں کسی کی مدد کرنے کی بات ثابت کردیں تو سیاست سے ہی کنارہ کشی اختیار کرلوں گا۔ یہ بات سابق ریاستی وزیر وسینئر کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار نے کہی۔ انہوں نے یہاں سٹی کانگریس کمیٹی دفتر کے احاطے میں منعقدہ تہنیتی جلسے میں شرکت کرتے ہوئے کہاکہ ذات کا نام لے کر سیاست کرنے کی مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے۔ میں ایک سکیولر سیاسی پارٹی کے اصولوں کے تحت کام کرتا آیا ہوں۔ میرے جیل جانے کے بعد لڑکیوں،خواتین سمیت دیگر کئی حامیوں نے کشمیر سے کنیاکماری تک احتجاج کیا ہے۔ میری رہائی کے لئے سبھی نے دعائیں کی ہیں ان دعاؤں کی بدولت ہی میں 50/دنوں کے بعد جیل سے واپس آیا ہوں۔ آپ کی محبت اور خلوص کی کوئی قیمت نہیں کی جاسکتی۔ شیوکمار نے کہاکہ ان کے حق میں آئے میڈیکل کالج کو چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وقت ہمیشہ یکساں نہیں رہے گا وقت آنے پر ضرور دکھاؤں گاکہ میرے جیل جانے کے بعد کس نے کیا کہا اور کسی طرح کی تنقیدیں کیں سب کچھ جانتاہوں۔ سورج کتنی ہی اونچائی پر کیوں نہ ہو نیچے اترنا ہی پڑے گا۔ میرے میسور کے دورے کی فہرست میں کانگریس دفتر کا پروگرام شامل نہیں تھا مگر آپ کی محبت مجھے یہاں کھینچ لائی ہے۔ کانگریس دفتر میرے لئے مندر کی مانند ہے میرے میسور آنے کی خبر سن کر جے ڈی ایس پارٹی کے 6/اراکین اسمبلی نے فون پر بات کرکے اپنی خوشی ظاہر کی ہے۔ اس موقع پر سابق رکن پارلیمان آر دھروانارائن رکن اسمبلی تنویرسیٹھ، آر نریندرا، ڈاکٹر یتیندرا، انیل چک مادھو، رکن کونسل آر دھرما سیناہ سابق رکن اسمبلی سوم شیکھر کے پی سی سی ویمنس سیل کی صدر ڈاکٹر پشپا امرناتھ اور دیگر حاضرتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔