بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں 'ٹاوکٹے' طوفان کا اثر؛ طوفانی ہواوں کے ساتھ جاری ہے بارش؛ کئی مکانوں کی چھتیں اُڑ گئیں، بھٹکل میں ایک کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th May 2021, 4:11 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 15 مئی (ایس او نیوز)   'ٹاوکٹے' طوفان جس کے تعلق سے محکمہ موسمیات نے پیشگی  اطلاع دی تھی کہ    یہ طوفان  سنیچر کو کرناٹکا اور مہاراشٹرا کے ساحلوں سے ٹکرارہا ہے،   اس اعلان کے عین مطابق  آج سنیچر صبح سے  بھٹکل سمیت اُترکنڑا اور پڑوسی اضلاع اُڈپی اور دکشن کنڑا میں طوفانی ہواوں کےساتھ بارش جاری ہے جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں درختوں کے گرنے سمیت کئی مکانوں کی چھتیں اُڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔  اس طوفان نے بھٹکل میں ایک شخص کی جان بھی لی ہے۔

یاد رہے کہ  جمعہ کو محکمہ موسمیات نے  ٹاوکٹے طوفان  کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے   16مئی تک ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے مچھیروں اور عوام الناس کو دریا، سمندراورنشیبی و ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت دی  تھی  اور  عوام کو خبر دار کرتے ہوئے کہا  تھا  کہ اس دوران بادلوں اور بجلیوں کے کڑکنے کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلیں گی  جس کے دوران  بھاری برسات  بھی ہونے کے امکانات ہیں۔  عوام اور بالخصوص بچوں کو کمزورعمارتوں، خطرناک حالت میں نظر آنے والے الیکٹرک کے کھمبوں اور درختوں وغیرہ سے دور رہنے کی تاکید کی  گئی  تھی۔

سنیچر کو اس طوفان کے ساحلی کرناٹکا اور کیرالہ میں ٹکرانے کے ساتھ ہی   پورے ساحلی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے ساتھ ہی   موسم   بھی یکلخت خوشگوار ہوگیا ہے۔ کل تک ساحلی علاقوں میں شدت کی گرمی  سے عوام پریشان نظر آرہے تھے، مگر  رات گذرنے کےساتھ ہی  گرمی بھی ہوا ہوگئی ہے۔

 بحیرہء عرب میں ہوا کے دباو میں جو کمی آئی ہے اس سے اٹھنے والے طوفان سے آج سنیچر کو   سمندری موجوں  کا  پانی راستوں پر بہتا نظر آیا۔ صبح سے سمندری لہروں  میں اتنا زیادہ اُچھال تھا کہ  پانی  سمندر کنارے  تعمیر کی گئی دیوار سے ٹکرانے کےبعد  باہر راستوں پر بہہ رہا تھا، بھٹکل کے بندر اور تینگن گنڈی سمیت انکولہ، کمٹہ اور ہوناور سمیت اُڈپی اور مینگلور کے کئی ساحلی علاقوں میں  بھی اسی طرح کے نظارے دیکھے گئے ہیں۔  اس دوران  پڑوسی ریاست کیرالہ میں اس طوفان سے  اُٹھنے والی    سمندری لہریں   کئی باغات اور مکانوں کے  کمپاونڈوں کے اندر گھسنے کی وڈیو بھی سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہی  ہے۔

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کی موت:   'ٹاوکٹے' طوفان نے بھٹکل میں ایک ماہی گیر کی جان بھی لے لی ہے جس کی شناخت  لکشمن ایرپّا نائک (60) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ    سنیچر صبح سمندر سے  اُونچی اُٹھتی لہروں کو دیکھ کر   پانچ چھ ماہی گیر مل کر جالی کوڈی  سمندر کنارے کھڑی چھوٹی کشتیوں کو  سمندر سے باہر لانے کی کوشش کررہے تھے کہ اچانک ایک  اونچی اُٹھتی لہر نے  ایک کشتی کو پلٹا دیا جس کے نتیجے میں  لکشمن   سمندر میں گرتے ہوئے  دو کشتیوں کی زد میں آگیا  اور موت کے منہ میں چلا گیا۔

یاد رہے کہ صبح سے سمندر میں  بھونچال نظر آنے کے بعد اور محکمہ موسمیات کی پیشگی وارننگ کے بعد ماہی گیروں نے آج  بوٹوں اور کشتیوں کو سمندری کنارے پر ہی  کھڑا کردیا تھا ۔

بھٹکل میں بعض جگہوں پر درختوں کے گرنے کی اطلاعات ملی ہیں تو  پورورگا اور منڈلی میں طوفانی ہواوں کی وجہ سے  گھروں کو نقصانات ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے خبر دی ہے کہ  ساحلی کرناٹکا میں آج سنیچر کے ساتھ ساتھ اتوار اور پیر کو بھی  اسی طرح بارش  ہوگی۔

اُڈپی سے ملی اطلاع کے مطابق  اُڈپی میں صبح تین بجے سے   سنیچر شام تک    ہلکی بارش کا  نہ رُکنے کا سلسلہ جاری تھا، جبکہ  ملپے، پڈوکونے، مرونتے اور مٹّو  سمندری کناروں میں سمندری لہروں میں کافی بھونچال دیکھا جارہا تھا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...