طوفان ”نیوار“کا اثر، تمل ناڈو میں موسلا دھار بارش، تملناڈوکے 13 اضلاع میں جمعرات کو عام تعطیل-چینئی سے 12 پروازیں منسوخ

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2020, 10:04 AM | ملکی خبریں |

چنئی،26؍نومبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) گردابی طوفان ”نیوار“کے سبب تمل ناڈو کے چنئی میٹروپولیس اور نواحی علاقوں سمیت متعدد علاقوں میں گزشتہ شام سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے -چنئی اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں مختلف مقامات پر سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور متعدد مقامات پر پانی گھروں میں داخل ہوگیا- سڑکیں پانی میں ڈوب جانے کی وجہ سے دو پہیہ گاڑی چلانے والوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے -آفات کے انتظام کی تربیت یافتہ کمانڈو سمیت ہزاروں پولیس اہلکاروں کو ساحلی چنئی، کانشی پور، چینگلپیٹ، تریویلور اور کڈلور اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے -ریاستی حکومت نے طوفان سے متاثرہ 7اضلاع میں چلنے والی بسوں کا آپریشن ردکردیا ہے - ریلوے نے مضافاتی ای ایم یو ٹرین کی خدمات کے ساتھ ہی متعدد ایکسپریس ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے -دریں اثناء ریاستی حکومت نے بدھ کے روز یہاں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے -سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے انتظامیہ نے چمبیرمبکم آبی ذخائر کے گیٹ کھولنے اور ادیار ندی کے کنارے نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو وہاں سے منتقل کردیا گیا ہے -وہیں انتظامیہ نے چینئی آنے جانے والے 12 طیاروں کو منسوخ کردیا ہے -

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...