مہاراشٹر: طوفان ’نسرگ‘ کا قہر شروع، تیز ہواؤں سے کئی درخت زمیں دوز، بھگوان گنیش کا مندر غرقاب

Source: S.O. News Service | Published on 3rd June 2020, 9:14 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،3؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے مہاراشٹر میں گردابی طوفان 'نسرگ' کے رائے گڑھ کے ساحل سے ٹکرانے کی خبر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور یہ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہے گا۔ یہ گردابی طوفان مہاراشٹر کے ساحل سے ہوکر گزر رہا ہے جو کہ خصوصی طور سے رائے گڑھ ضلع کو اپنے دائرے میں لیے ہوئے ہے۔ رائے گڑھ کے علی باغ میں طوفان کا خطرناک نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آ رہے ہیں۔ جنوبی ممبئی کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں رہائشی بلڈنگ کا شیڈ تیز ہواؤں کی وجہ سے اڑ گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ علی باغ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے اور لینڈ فال کو پورا ہونے میں تقریباً تین گھنٹے لگیں گے۔ تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے ممبئی اور مہاراشٹر کے دیگر ساحلی علاقوں میں کئی درخت ٹوٹ کر زمین پر گر گئے۔ کچھ مقامات پر تو درخت گھروں اور گاڑیوں پر گرے ہوئے بھی نظر آئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایسی بھی خبریں سامنے آئی ہیں کہ ممبئی کے کھار ڈانڈا میں موجود بھگوان گنیش کا مندر سمندر میں غرقاب ہو گیا ہے۔

نسرگ طوفان کے سبب تیز ہواؤں اور بارش کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ میں لوگوں سے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کوئی بھی ساحلی علاقوں کی طرف نہ جائے۔ اس درمیان آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ "چکروات کا مرکز مہاراشٹر کے ساحل کے بہت قریب ہے۔ اس وقت طوفان کا شمال مشرقی علاقہ زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ یہ طوفان تین گھنٹے میں علی باغ کے قریب مہاراشٹر ساحل کو پار کر جائے گا۔" محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان تقریباً 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ممبئی کی ساحلوں سے ٹکرایا ہے۔ اس کے پیش نظر ممبئی کے زیادہ تر علاقوں میں ریڈ الرٹ پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔

اس درمیان طوفان کے مدنظر باندرہ-ورلی سی لنک پر ٹریفک کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔ مہاراشٹر میں این ڈی آر ایف کی 21 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو الرٹ پر ہیں۔ ممبئی، ٹھانے، رائے گڑھ، رتناگری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے اور ایسے میں لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی صلاح دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...