سمندری طوفان مکونو عمان کے ساحل سے ٹکراگیا؛ تیز ہواؤں اور شدید بارشوں نے مچائی تباہی؛ 12افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th May 2018, 2:29 PM | خلیجی خبریں |

عمان 26/مئی (ایس او نیوز/ایجنسیز)   سمندری طوفان مکونو عمان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں  جنوبی عمان کے صلالہ میں  تیز ہواؤں اور شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے،  اور عمان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک بچی سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک دوسری انگریزی میڈیا نے طوفان کے نتیجے میں 40 لوگوں کے لاپتہ ہونے کی بھی خبر دی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں ہندوستانی شہری سمیت  یمنی اور سوڈانی شہری بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مکونو طوفان جمعہ کی شام کو عمان کے ساحل سے ٹکرایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان مکونو یمن میں تباہی مچانے کے بعد عمان پہنچ گیا، تیز ہواؤں اور طوفانی بارش نے ساحلی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ طوفان کے باعث عمان کا دوسرا بڑا صلالہ ائیرپورٹ بند کردیا گیا ہے اور ساحلی علاقوں  میں ہنگامی حفاظتی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ عمانی حکام نے میکونو طوفان کے پیش نظر  صلالہ ایئر پورٹ جمعرات سے ہی بند کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ طوفان سے مچی تباہی کو دیکھتے ہوئے آج سنیچر کو بھی ائیرپورٹ کو بند رکھا گیا ہے اور  صلالہ آنے اور جانے والی تمام پروزاوں کو دیگر ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔میکونو طوفان کے باعث بندرگاہ بھی آج دوسرے دن کے لئے بند رہے۔

عرب میڈیا کے مطابق طوفان سے عمان کا صوبہ ظفار متاثر ہوا ہے، صلالہ میں سمندری لہروں میں طغیانی اور طوفانی بارشوں سے شہر میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، نشیبی علاقے، سڑکیں اور انڈر پاسز زیرآب آگئے ہیں اور کئی مکانات  اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں ہیں۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک 278ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ  عمان کی سب سے زیادہ بارش ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق موسلادھار بارش کا سلسلہ آئندہ 48گھنٹوں  تک جاری رہے گا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  کئی علاقوں میں طوفان بارش کے نتیجے میں  لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں جس کی وجہ سے حاسک اور الشویمیہ شاہراہ  مکمل طور پر بند ہوگئی ہے اور متعدد اضلاع  میں  زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ صلالہ، صرفیت، المزیونہ ، طاقہ اور دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ  مسلسل  جاری ہے۔الوسطی اضلاع  میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔ امدادی ٹیموں نے سیلابی ریلوں کی وجہ سے مزید علاقوں سے شہریوں اور تارکین کا انخلا کرویا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق حکومت نے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، اور متاثرہ علاقوں  میں ہنگامی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، طوفان میں گھرے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور شہریوں کو نشیبی علاقوں اور ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  عمان کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد طوفان کا رخ سعودی عرب کی جانب ہوگا جبکہ دوسرے درجے کا سمندری طوفان سعودی پہنچنے تک  تیسرے درجے میں تبدیل ہونے کا  امکان ہے، جس کے باعث مزید علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...