خلیجِ بنگال سے اٹھنے والے طوفان ’جواد‘ کا خطرہ، اوڈیشہ، آندھرا اور بنگال میں ہائی الرٹ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd December 2021, 8:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھ رہے خطرے کے درمیان اب کئی ریاستوں پر گردابی طوفان جواد کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔ یہ طوفان ہفتہ کے روز اوڈیشہ کے ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ تاؤتے اور یاس کے بعد یہ تیسرا طوفان ہے جو رواں سال ساحلی علاقوں میں تباہی مچا سکتا ہے۔ جواد کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے لئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق خلیج بنگال کے جنوب مشرق سے گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران دباؤ 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب - شمال مشرقی سمت میں پیش قدمی کر رہا ہے۔ اس کے شمالی آندھرا پردیش سے مغربی وسطی خلیج بنگال تک پہنچنے کا قوی امکان ہے۔ یہ طوفان آئندہ 4 دسمبر یعنی ہفتہ کی صبح 80-90 کلومیٹر فی گھنٹی کی رفتار سے جنوبی اوڈیشہ کے ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس کے پیش نطر مغربی بنگال، آندھرا پردیش اور اوڈیشہ میں بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

طوفان جواد کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی کل 29 ٹیموں کو اب تک اوڈیشہ میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہ ٹیمیں کشتیوں، درخت کاٹنے والے اوزاروں اور ٹیلی مواصلات سے آراستہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 33 این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو تیار رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ کی بھی کئی ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ فی الحال وزارت داخلہ کی جانب سے صورت حال پر 24 گھنٹے نظر رکھی جا رہی ہے اور وزارت ریاستی حکومتوں اور متعلقہ مرکزی ایجنسیوں سے بھی مسلسل رابطہ میں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...