موزمبیق میں طوفان سے 150 افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 5:08 PM | عالمی خبریں |

لندن 19مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) اتوار کے روز موزمبیق کے شہر بیرا میں ایک طاقت ور سائیکلون کے نتیجے میں 150 سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتا ہو گئے۔موزمبیق کے صدر فلپ نیوسی نے کہا ہے کہ 84 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک حقیقی انسانی بحران ہے، اور اب تک لگائے جانے والے تخمینوں کے مطابق ایک لاکھ سے زیادہ افراد خطرے میں ہیں۔بین الاقوامی ریڈ کراس فیڈریشن اور ریڈ کریسنٹ سوسائیٹز کے کارکنوں پر مشتمل ایک ٹیم اتوار کو تباہی کا نشانہ بننے والے شہر پہنچی تاکہ صورت حال کا تخمینہ لگایا جا سکے۔ٹیم کے سربراہ جیمی لی سیور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فضائی جائزے سے پتا چلتا ہے کہ بیرا شہر کا 90 فی صد حصہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ موزمبیق، ملاوی اور زمبابوے کے 15 لاکھ سے زیادہ افراد سائیکلون سے متاثر ہوئے ہیں۔ ہزاروں لوگوں کے پاس سڑکوں اور ٹیلی فون تک رسائی نہیں رہی، جن میں اکثریت غربیوں اور دیہی علاقوں میں رہنے والوں کی ہے۔سمندری طوفان آئیڈائی جمعرات کو موزمبیق کے ساحلی شہر بیرا سے ٹکرایا تھا۔ جس میں طوفانی ہواؤں کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی۔ اس کے بعد طوفان مغرب کی جانب ملاوی اور زمبابوے کی طرف بڑھ گیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

سری لنکا بم دھماکوں سے دہل گیا ؛ تین ہندوستانیوں کے بشمول 215 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی

سری لنکا میں عیسائیوں کے بڑے تہوار ایسٹر کے موقع پر  ہوئے آٹھ بم دھماکوں میں 215 لوگ ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ چار سو سےزائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا  رپورٹوں کے مطابق  عین تہوار کے موقع پر  تین  گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں دھماکے کئے گئے ہیں   جس کے بعد   ملک بھر میں کرفیو نافذ ...

ایس بی آئی برطانیہ میں قانونی جنگ میں ٹیکس دہندگان کا پیسہ برباد کر رہا ہے : مالیا 

مسائل میں گھرے شراب کاروباری وجے مالیا نے ایک بار پھر سے قرض لوٹانے کی پیشکش اپنی بات دہرانے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔ انہوں نے SBI پر بھارتی ٹیکس دہندگان کا پیسہ برطانیہ میں مقدمے پر برباد کرنے کا الزام لگایا۔ برطانیہ کے ہائی کورٹ نے 63 سالہ مالیا کے لندن کے بینک اکاؤنٹ ...

تھائی لینڈ میں نوجوان جرمن خاتون سیاح کا ریپ کے بعد قتل

تھائی لینڈ میں جرمنی سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون سیاح کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا۔ تھائی پولیس نے ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے اس چھبیس سالہ سیاح کو ریپ کے بعد قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے پیر آٹھ اپریل کو ملنے والی جرمن ...

جنگ مسلط کردہ یمن میں ہیضہ کی وبا، ویکسین رسائی کی منتظر

جنگ زدہ ملک یمن میں ہیضے کی ہلاکت خیز وبا کئی ملین افراد کو متاثر کر چکی ہے لیکن اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو اب تک ادویات پہنچانے کی اجازت نہیں مل پائی۔یمن میں لاکھوں افراد ہیضے کے مرض میں مبتلا ہیں اور اب بھی ہر روز ہزاروں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ سن 2017 کے موسم گرما میں اقوام ...