طوفان 'فینگل' کا الرٹ: تمل ناڈو اور پڈوچیری میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2024, 5:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28/نومبر  (ایس او نیوز /ایجنسی) ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، جنوبی-مغربی بنگال کی خلیج میں موجود گہرا دباؤ آئندہ 12 گھنٹوں میں طوفان 'فینگل' کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ یہ طوفان شمال-مغربی سمت میں بڑھتے ہوئے 30 نومبر کی صبح تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کاریکل سے مہابلی پورم کے درمیان 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی اور شدید بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر ہوا کی رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

آئی ایم ڈی کی تازہ اطلاع کے مطابق 'ڈیپ ڈپریشن' گزشتہ 6 گھنٹوں میں مستحکم تھا اور یہ ترنکومالی سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال-مشرق میں واقع تھا۔ اب یہ شمال مغرب سمت میں سری لنکا کے ساحل کے پاس بڑھتے ہوئے اگلے 12 گھنٹے میں طوفان میں تبدیل ہو جائے گا۔ امکان ہے کہ یہ طوفان 30 نومبر کی صبح تمل ناڈو-پڈوچیری ساحل پر پہنچے گا۔

مرکز کے ڈیوٹی آفیسر ایس کمار نے اے این آئی کو بتایا کہ ڈیپ ڈپریشن جنوب-مغرب بنگال کی خلیج میں کچھ گھنٹے پہلے شمال-مغرب سمت میں بڑھا ہے اور یہ اگلے دو دنوں میں سری لنکا کے ساحل کے پاس ہوتے ہوئے تمل ناڈو کے ساحل تک پہنچے گا۔

گہرے ڈپریشن کی وجہ سے پڈوچیری میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے آج اسکول اور کالجوں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پڈوچیری کے وزیر تعلیم اروموگم نم سیوائم نے یہ اطلاع دی ہے۔ پڈو چیری اور کاریکل میں 24 گھنٹے میں بالترتیب ساڑھے سات سینٹی میٹر اور ساڑھے نو سینٹی میٹر بارش ہوئی ہے۔ پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ این رنگا سوامی نے افسروں کو نچلے علاقے کے لوگوں کو راحت کیمپوں میں لے جانے کی ہدایت دی ہے۔ 24/7 کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے تاکہ حالات پر نظر رکھی جا سکے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق جمعرات کو تمل ناڈو، پڈوچیری اور کاریکل میں ہلکی سے تیز بارش، آندھی اور بجلی گرنے کا امکان ہے۔ کانچی پورم، چینگل پٹو، وِلوپورم اور کڈلور ضلعوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی چنئی، تروولور اور دیگر ضلعوں میں بھی الگ الگ علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔

خراب موسم کی وجہ سے انڈیگو ایئر لائنس نے بدھ کی رات پروازوں کے تاخیر کے سلسلے میں ایک ایڈوائزری جاری کی۔ کمپنی نے چنئی، توتی کورین، مدورئی، تروچراپلّی اور سلیم کے لیے پروازوں پر منفی موسم کی وجہ سے اثر پڑنے کی بات کہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راکیش ٹکیت کی قیادت میں 4 دسمبر کو نوئیڈا میں کسانوں کی مہاپنچایت، یوپی اور دیگر ریاستوں سے کسانوں کی شرکت کی توقع

اتر پردیش کے نوئیڈا میں ہزاروں کسان حکومت کی جانب سے لی گئی زمینوں کے مناسب معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس احتجاج کے دوران سنیوکت کسان مورچہ کے بعض رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ بڑھنے کے آثار ہیں۔ اس حوالے سے بھارتیہ کسان یونین ٹکیت (بی کے یو) نے 4 دسمبر کو ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب: کانگریس وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے ووٹنگ فیصد پر وضاحت مانگی

کانگریس کے ایک نمائندہ وفد نے 3 دسمبر کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ اس ملاقات میں کانگریس کے رہنماؤں نے ووٹنگ کے فیصد سمیت 4 اہم نکات پر الیکشن کمیشن سے وضاحت کی درخواست کی۔ وفد میں شامل کانگریس کے سینئر لیڈر ...

جی ایس ٹی چوری: گجرات میں 4 سال کے دوران 12803 مقدمات درج، 101 گرفتار، نرملا سیتارمن کا بیان

گجرات میں گزشتہ چار مالی سالوں کے دوران مرکزی ٹیکس افسران نے جی ایس ٹی چوری کے 12803 مقدمات درج کیے اور 101 افراد کو گرفتار کیا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے منگل کے روز راجیہ سبھا میں اس بات کی اطلاع دی۔

راہل گاندھی کانگریس وفد کے ہمراہ تشدد سے متاثرہ سنبھل کا دورہ کریں گے

راہل گاندھی بدھ کے روز سنبھل کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کانگریس کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ تشدد زدہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔ کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے بتایا کہ اس دورے میں پارٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر راہل گاندھی کے ہمراہ کانگریس ...

دہلی ہائی کورٹ نے APCR سکریٹری ندیم خان کو فراہم کیا6 دسمبر تک گرفتاری سے عبوری تحفظ

دہلی ہائی کورٹ نے ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) کے قومی سکریٹری اور انسانی حقوق کے کارکن ندیم خان کو 6 دسمبر تک گرفتاری سے عبوری تحفظ فراہم کیا ہے۔ ان پر دہلی پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں نفرت انگیزی اور تشدد کو فروغ دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

کیرالہ میں بس اور کار کے درمیان تصادم، 5 میڈیکل طلبا جاں بحق

کیرالہ کےالاپپوزا میں پیر کی رات ایک المناک سڑک حادثہ رونما ہوا، جہاں روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کی بس ایک کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار 5 نوجوانوں کی موت ہو گئی، جن میں سبھی ایم بی بی ایس کے طلبا تھے۔ پولیس کے مطابق، یہ حادثہ کلارکوڈ کے قریب رات ...