بلبل طوفان کے تعلق سے انتظامیہ الرٹ: ممتا بنرجی

Source: S.O. News Service | Published on 10th November 2019, 11:53 AM | ملکی خبریں |

کولکاتا،10؍نومبر (ایس او نیوز؍ یو این آئی)  مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ’بلبل‘ طوفان کے پیش نظر ریاستی انتظامیہ کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام طرح کی تیاریاں کر رہی ہے۔

ممتا بنرجی نے سنیچر کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ بلبل بنگال سے ہوکر گزر نے والا ہے۔ انتظامیہ ریاست کی صورتحال پر 24 گھنٹے باریکی سے نظر رکھ رہی ہے۔ طوفان سے پیدا ہوئی صورتحال سے نپٹنے کے لئے تمام احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس کیلئے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس اور آفت منیجمنٹ فورس کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت نے طوفان کے پیش نظر احتیاطاََ تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ اور مدناپور سمیت ریاست کے تمام ساحلی اضلاع میں پہلے ہی ہائی الرٹ اعلان کیا گیاہے اور دیگر اضلاع میں مقامی انتظامیہ نے ضروری اقدامات کئے ہیں۔

ماہری گیروں کو سمندر میں جانے سے منع کردیا گیا ہے اور پولیس ساحلی اضلاع میں لوگوں کو مسلسل الرٹ کررہی ہے۔ ادھر کولکتہ پورٹ ٹرسٹ کڈرپور میں ’ڈاک سسٹم‘ کے ساتھ ساتھ ہلدیا ’ڈاک سسٹم‘ کو اگلی ہدایت ملتوی کئے جانے کے بعد کم کرایہ پر فضائی سفر مہیا کرانے والی انڈیگو ایئرلائنس نے بلبل کی خطرناک شکل کے پیش نظر آج اپنی 23پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...