بنگلہ دیش میں بلبل نامی طوفان کی قہرسامانی، بارہ افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 11th November 2019, 6:42 PM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ 11نومبر (آئی این ایس انڈیا) بنگلہ دیش میں بلبل نامی سمندری طوفان کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بارہ تک پہنچ گئی ہے جب کہ پانچ مچھیرے اب بھی لاپتہ ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والی وزارت کے جونیئر وزیر انعام الرحمان نے پیر کو بتایا کہ کئی افراد نے اپنے علاقے چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا اور جب طوفان نے زور پکڑا، تو ان میں سے کئی کی ہلاکت درخت گرنے کی وجہ سے ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ تیس ماہی گیروں کو ریسکیو بھی کیا گیا۔ بْلبْل کی وجہ سے قریب چھ ہزار مکانات تباہ یا متاثر ہوئے۔ ملک کے جنوب مشرقی حصے میں، جہاں لاکھوں روہنگیا مہاجرین نے پناہ لے رکھی ہے، کسی بڑے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔