روس-یوکرین جنگ: یوکرین کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ! کئی وزارتوں کی ویب سائٹ ٹھپ

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2022, 12:03 AM | عالمی خبریں |

بوسٹن،24؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) روس کے ذریعہ یوکرین پر فوجی مہم شروع کرنے کے ساتھ ہی جمعرات کی صبح ایک سائبر حملے کے بعد یوکرین کی اہم سرکاری ویب سائٹس بند ہو گئی ہیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کابینہ، وزارت خارجہ، بنیادی ڈھانچہ، تعلیم اور دیگر وزارتوں کی ویب سائٹس پوری طرح ٹھپ پڑ گئی ہیں۔ رپورٹ میں تذکرہ کیا گیا ہے کہ ایک الگ اور سنگین ہیکنگ واقعہ کے گھنٹوں پہلے یوکرین میں سینکڑوں کمپیوٹرس پر ڈاٹا وائپنگ پائی گئی تھی۔ اس نے فکر پیدا کر دی ہے کہ روسی فوجی حملے کے درمیان ایک تباہ کار سائبر حملہ سامنے ہے۔

سائبر سیکورٹی فرم مینڈینٹ کے سینئر نائب صدر اور چیف ٹیکنالوجی افسر چارلس کارمکل نے سی این این کو بتایا کہ ہمیں یوکرین میں کئی کمرشیل اور سرکاری تنظیموں میں آج تباہ کار مالویئر حملے کی جانکاری ہے۔ امریکی افسران نے متنبہ کیا تھا کہ یوکرین میں روس فوجی کارروائی کے ساتھ سائبر آپریشن کا استعمال کرے گا۔

امریکی صدر جو بائڈن نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ اگر یوکرین میں روس اضافی سائبر حملے کرتا ہے تو امریکہ اپنے سائبر آپریشن سے اس کا سخت جواب دے سکتا ہے۔ حالانکہ سبھی سائبر واقعات میں تباہ کار ڈاٹا وائپنگ ٹول وائپر مالویئر کے سب سے زیادہ اثردار ہونے کی صلاحیت تھی۔ سائبر سیکورٹی فرم ای ایس ای ٹی کے مطابق اس سائبر حملے نے یوکرین میں بڑے اداروں کو متاثر کیا ہے۔

غور طب ہے کہ روسی صدر ولادمیر پوتن نے جمعرات کو یوکرین کے ڈونباس علاقہ میں ایک خصوصی مہم کا اعلان کیا۔ بی بی سی نے بتایا کہ ہم یوکرین کے دیگر حصوں میں کچھ غیر مصدقہ دھماکوں کی رپورٹ سن رہے ہیں۔ راجدھانی کے علاوہ دونیتسک علاقے کے کراماٹورسک میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...