سی ڈبلیو سی کا اجلاس اختتام پذیر، کانگریس آئندہ انتخابات کیلئے کمربستہ

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2023, 11:07 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد، 18/ستمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس ورکنگ کمیٹی کا حیدرآباد میں جاری دو روزہ اجلاس آج اختتام پذیر ہو گیا- اجلاس کے دوسرے دن سی ڈبلیو سی کی توسیعی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا- میٹنگ کے اختتام کے بعد پارٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ توسیعی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی یہ میٹنگ اس اعتماد کے ساتھ ختم ہوتی ہے کہ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، میزورم، راجستھان اور تلنگانہ کے عوام آئندہ اسمبلی انتخابات میں انڈین نیشنل کانگریس کو مینڈیٹ فراہم کریں گے-

اپریل-مئی 2024میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں جیت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے پارٹی نے کہا کہ ہم آنے والی لڑائی کے لیے پوری طرح تیار ہیں - ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں - ہم امن و امان، آزادی، سماجی اور معاشی انصاف، مساوات سے متعلق عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے-

تلنگانہ کے حوالے سے جاری کردہ ایک اور بیان میں کانگریس نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے9سال بعد سنہرے تلنگانہ کا وعدہ توڑا گیا، مرکزی اور حیدرآباد دونوں حکومتوں نے دھوکہ دیا- پارٹی نے کہا کہ ہم تلنگانہ کے عوام سے مخلصانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ آئندہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو ووٹ دیں - بنگارو تلنگانہ کے خواب کو دوبارہ زندہ کرنے اور وہ مستقبل فراہم کرنے کا وقت ہے جس کے تلنگانہ کے لوگ مستحق ہیں -

بی جے پی کی ناکامیوں کو عوام کے درمیان لایا جائے:کھرگے:کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے اجلاس کے دوسرے اور آخری دن اسمبلی اور لوک سبھا کے انتخابات کے لئے حکمت عملی کے سلسلہ میں اظہارخیال کیا- انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی دستور اور جمہوریت کی بنیاد ڈالنے میں کانگریس کا تاریخی رول ہے - انہوں نے نشاندہی کی کہ اس کے تحفظ کی ذمہ داری کانگریس پر ہے - انہوں نے پارٹی لیڈروں سے خواہش کی کہ وہ بنیادی مسائل کو عوام کے درمیان لاتے ہوئے بی جے پی حکومت کی ناکامیوں اور عوام مخالف پالیسیوں کو اجاگر کرے - انہوں نے کہا کہ 2024میں گاندھی جی کے صدرکانگریس کے طور پر 100سال مکمل ہورہے ہیں - انہوں نے تجویز پیش کی کہ آنے والے انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانا گاندھی جی کو بھرپور خراج عقیدت ہوگا- انہوں نے مسلسل کوششوں اور رائے دہندوں کے ساتھ رابطہ کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ غلط معلومات کا جواب دیا جاسکے اور ہندوستانی جمہوریت کا تحفظ کیا جاسکے - اس اجلاس میں کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، کانگریس کی مختلف اکائیوں کے سربراہوں، سی ایل پی لیڈروں اور سی ڈبلیو سی کے ارکان نے شرکت کی، جس میں اہم امور اور پالیسیوں پر تبادلہ خیال و قراردادوں کے پس منظر میں انتخابی منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کی گئی- کھرگے نے نشاندہی کی کہ ہندوستان تبدیلی چاہتا ہے - انہوں نے کرناٹک اور ہماچل پردیش میں حالیہ انتخابی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو بے تکان کام کرنے کی ضرورت ہے -

ایک نظر اس پر بھی

سیکڑوں مظاہرین کی منی پور کے وزیراعلیٰ کی ذاتی رہائئش گاہ پردھاوا بولنے کی کوشش

منی پور کے وادی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جمعرات کی رات لوگوں کے ایک گروپ نے امپھال ایسٹ میں ہینگانگ میں وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی ذاتی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ اس وقت وزیراعلیٰ اور ان کی فیملی وہاں موجود نہیں تھی۔

مغربی بنگال میں ڈینگی کے 38 ہزار معاملے، دہلی میں بھی حالات خراب ، الرٹ جاری

ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں ڈینگو کے معاملے تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ مغربی بنگال کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے جہاں 20 ستمبر تک 38 ہزار سے زیادہ لوگوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بیشتر لوگوں میں پلیٹ لیٹس کم ہونے اور اس کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیاں رپورٹ کی جا رہی ہیں۔ راجدھانی ...

متھرا ٹرین حادثہ: لاپروائی سامنے آنے کے بعد 5 ریلوے ملازمین معطل، تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم تشکیل

گزشتہ دنوں متھرا میں پیش آئے ٹرین حادثہ کو لے کر ریلوے ملازمین کی بڑی لاپروائی سامنے آ رہی ہے۔ متھرا جنکشن ریلوے اسٹیشن پر منگل کی شب دہلی کی طرف پلیٹ فارم نمبر 2 کی سائیڈنگ پر ٹرین چڑھنے کے حادثہ میں شروعاتی جانچ کے دوران ریلوے ملازمین کی لاپروائی کا پتہ چلا ہے جس کے بعد ...

امپھال میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ، کرفیو دوبارہ نافذ

’این ڈی ٹی وی‘ پر شائع خبر کے مطابق منی پور میں دو طالب علموں کے قتل کے خلاف احتجاج بدھ کی صبح شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں امپھال میں مظاہرین کی پولیس اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے ...

آسام-میگھالیہ بین ریاستی سرحد پر تصادم، غلیل اور تیر سے حملہ

آسام اور میگھالیہ کے بین ریاستی سرحد سے ملحق ایک گاؤں میں تصادم کا معاملہ پیش آیا ہے۔ اس دوران دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر خوب حملہ کیا، حالانکہ اس میں کسی کے سنگین زخمی ہونے کی خبر فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس حملے میں غلیل اور تیر کا استعمال کیے جانے کی خبریں سامنے آ ...