سی وی سی کی سفارش پر چھٹی پر گئے تھے سی بی آئی کے سینئر افسر:ارون جیٹلی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th January 2019, 12:07 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:8/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے منگل کو کہا کہ سی بی آئی کے دو سینئر افسران کو چھٹی پر بھیجنے کا حکومت کا فیصلہ مرکزی ویجلنس کمیشن (سی وی سی)کی سفارش پر لیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کی طرف سے سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کو عہدے پر بحال کرنے کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد پارلیمانی احاطے میں نامہ نگاروں سے جیٹلی نے کہا کہ حکومت عدالت کے احکامات کی تعمیل کرے گی۔ورما اور سی بی آئی کے اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانہ کو چھٹی پر بھیجے جانے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ سی بی آئی کی خودمختاری کو بچائے رکھنے کے لئے کیا،حکومت نے سی بی آئی کے دو سینئر افسران کو چھٹی پر بھیجنے کی کارروائی سی وی سی کی سفارش پر کی گئی تھی ۔جیٹلی نے کہا کہ سی بی آئی کی غیر جانبدارانہ اور امتیاز سے صاف طریقہ کار کے وسیع مفاد کو دیکھتے ہوئے عدالت نے واضح طور پر سی بی آئی ڈائریکٹر کو ملی سیکورٹی کو مضبوط کیا ہے۔وہیں عدالت نے احتساب کے نظام کا راستہ بھی نکالا ہے،عدالت کی ہدایات کو ضرور یقینی بنایا جائے گا۔ورما کے حقوق واپس لے لینے کے مرکز کو فیصلے کو درکنار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ورما کی بحالی کر دی لیکن ان پر لگے بدعنوانی کے الزامات کی سی وی سی کی انکوائری ختم ہونے تک انہیں کوئی بھی بڑا پالیسی فیصلہ لینے سے روک دیا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ورما کے خلاف کسی بھی فیصلے کو بااختیار کمیٹی کی طرف سے لیا جاسکتا ہے جو سی بی آئی ڈائریکٹر کا انتخاب کرتا ہے۔واضح رہے کہ ورما کو 23اکتوبرکو مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعدچھٹی پربھیج دیا گیا تھا اوروہ 31جنوری کو ریٹائرمنٹ بھی ہونے والے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...