گیس کی قیمت کم ہونی چاہئے یا نہیں؟ کے پی سی سی صدر شیو کمار کی ’ایک سوال‘ مہم کے تحت عوام سے سوال

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2021, 11:34 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍ستمبر(ایس او نیوز)مرکزی حکومت کی طرف سے پکوان گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کو کافی سنجیدگی سے لیتے ہوئے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی نے اس سلسلہ میں عوامی سطح کی مہم شروع کی ہے۔ قیمتوں میں اضافہ کے خلاف اب تک پارٹی نے متعددا حتجاجات کئے ہیں تو دوسری طرف سوشیل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے حکومت سے سوال کرنے کی مہم بھی شروع کردی ہے۔ ڈی کے شیو کمار نے گھر کے باورچی خانہ میں کھڑے ہو کر ایک ویڈیو شوٹ کروایا ہے،جس میں انہوں نے چائے پیتے پیتے گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف سوال اٹھایا اور کہا ہے کہ اس سوال کا جواب عام آدمی کو چاہئے۔اس ہفتہ ایک سوال کے عنوان سے شروع کی گئی اس مہم کے ذریعے ڈی کے شیو کمار نے عوام سے سوال کیا ہے کہ پکوان گیس کی قیمت میں کمی کرنی ہے یا نہیں؟۔اس پر شیو کمار نے عوام سے رائے مانگی ہے۔ اس ویڈیو میں شیو کمار نے کہا ہے کہ فی الوقت بنگلورو میں پکوان کی قیمت فی سلنڈر 887روپے ہے،ممکن ہے کہ جلد ہی یہ 900روپے اور آنے والے دنوں میں 1000روپے کردیئے جائیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے عام لوگ مشکل میں ہیں۔ بہت ساروں کی روزی ختم ہو چکی ہے۔ آمدنی میں غیر معمولی کمی آ گئی ہے۔ غریب اور متوسط طبقہ پریشان حال ہے۔ ان کی پریشانی کم کرنے کے لئے مناسب قدم اٹھانے کی بجائے مرکزی حکومت ان پر مزید بوجھ ڈالتی جا رہی ہے، یہ کہاں تک درست ہے؟۔انہوں نے کہا ہے کہ ریاست بھر میں ابھی ابھی اسکول کھلے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کو اسکول میں داخلہ دلا کر ان کی فیس بھریں یا گیس سلنڈر خریدیں۔انہوں نے کہا کہ گیس سلنڈر خریدنے کے پیسے نہ ہونے کے سبب بہت سارے گھروں میں لکڑیوں کے چولہوں پر پکوان کیا جا رہا ہے۔ مجبوری کے عالم میں گیس سلنڈروں کی خریداری کے لئے لوگوں کو اپنے زیور گروی رکھنے پڑ رہے ہیں۔شیو کمار نے کہا ہے کہ گیس کی قیمت میں کم از کم 150 روپے فی سلنڈر کی کمی آنی چاہئے۔ انہوں نے اس سوال کا عوام سے جواب طلب کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...