منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کسٹمز نے ضبط کیا 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا

Source: S.O. News Service | Published on 3rd April 2021, 1:49 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو ،3؍ اپریل (ایس او نیوز) منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹمز افسران نے جمعہ اور سنیچر کے دن تین مسافروں سے جملہ 1,18,71,430 روپے مالیت کا سونا ضبط کرلیا ہے جسے  اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

کسٹمز کی طرف سے جاری تفصیل کے مطابق جمعہ کے افسران نے شارجہ اور دبئی سے لوٹنے والے عبدالسلام اور محمد اشرف نامی دو مسافروں کی تلاشی لی جن کا تعلق کاسرگوڈ سے ہے۔ عبدالسلام انڈیگو فلائٹ کے ذریعے منگلورو پہنچا تھا جبکہ اشرف دبئی سے ایئر انڈیا طیارے سے آیا تھا۔ ان دونوں نے ہی جینس شرٹس کے بٹنس اور شوز کے اندر خصوصی خانہ بناکر سونے کی چین چھپا رکھی تھی۔ ان کے پاس سے جملہ 576 گرام سونا ضبط کیا گیا جس کی مالیت 26,43,840 روپے ہے۔

سونا ضبط کرنے کا دوسرا بڑا معاملہ سنیچر کے دن پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ  دبئی سے ایئر انڈیا فلائٹ سے لوٹنے والے محمد آصف کی تلاشی سے پتہ چلا کہ اس نے پیسٹ کی شکل میں سونا اپنے اندرونی کپڑوں، جینس پینٹس اورگھٹنوں کے پیڈس میں بڑی مہارت کے ساتھ چھپا رکھا ہے۔ ضبط کیے گئے سونے کا وزن 1.993 کلو گرام ہے اور اس کی مالیت کا اندازہ 92,27,590 روپے لگایا گیا ہے۔ 

تینوں مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔