کشمیر کی صورتحال اسی طرح نہیں چل سکتی: میرکل

Source: S.O. News Service | Published on 2nd November 2019, 4:57 PM | عالمی خبریں |

برلن،02/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے نئی دہلی میں کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے مابین طویل عرصے سے وجہ تنازعہ بنے ہوئے کشمیر کے مسئلے کا جلد پر امن حل تلاش کیا جانا ضروری ہے۔ہندوستان کے تین روزہ دورے پر گئی ہوئی جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کشمیر کی صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جاری صورتحال کے تناظر میں کہا، ”وہاں لوگوں کو جس طرح کی صورتحال اور حالات کا سامنا ہے وہ نہ تو مناسب ہے اور نہ اسی طرح جاری رہ سکتی ہے۔“

جرمنی اور ہندوستان کے درمیان پانچویں مشاورتی سربراہی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چانسلر میرکل نے کہا، ”ہم عدم استحکام اور تناؤ میں کمی کے لیے کوشش کر رہے ہیں، اور ہم سب سے بڑھ کر یہ خواہش کرتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان باہمی کشیدگی دور کرنے کے لیے مل کر ایک پرامن حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔“ نئی دہلی میں میرکل نے صحافیوں کو اس حوالے سے مزید بتایا کہ کشمیر کی صورتحال پر وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا تفصیلی موقف بھی سننا چاہتی ہیں۔

واضح رہے مودی حکومت کی جانب سے  رواں برس پانچ اگست کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی نیم خود مختار آئینی حیثیت ختم کرنے کے اعلان کے بعد جموں و کشمیر اب دو مختلف خطے ہیں، جن کے انتظامات اب براہ راست وفاقی حکومت نے سنبھال لیے ہیں۔ اس متنازعہ فیصلے کے بعد سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عملی طور پر لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی، انٹرنیٹ اور معلومات کے بلیک آؤٹ کے سبب نئی دہلی حکومت کو عالمی سطح پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل جمعرات 31 اکتوبر کو اپنی کابینہ کے متعدد ارکان پر مشتمل ایک وفد کے ساتھ نئی دہلی پہنچی تھیں۔ جمعے کو وزیر اعظم مودی کے ساتھ مل کر پانچویں جرمن بھارتی حکومتی مشاورتی سمٹ کا آغاز کیا، جس کا مقصد اطراف کے مابین اور زیادہ قریبی تعاون کے نئے راستے تلاش کرنا ہے۔ میرکل کے تین روزہ دورے میں کئی اہم امور پر سمجھوتے کیے جا رہے ہیں، جن میں تجارت، اقتصادی معاملات، اختراعی رابطہ کاری، سائبر سکیورٹی، توانائی اور ماحولیاتی تحفظ شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...