میسور میں ویک ینڈ کرفیو کا اثر، تمام سڑکیں اور بس اسٹانڈ سنسان

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2022, 11:53 AM | ریاستی خبریں |

میسورو،17؍جنوری (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنس کے تحت بروز جمعہ رات 10بجے تا بروز پیرکی علی الصباح 5بجے ویک ینڈ کرفیو کے تحت میسورو میں دوسرے دن بھی پوری پابندی اور سختی کے ساتھ عمل کیا گیا اور لوگوں نے خود کی حفاطت کیلئے گھروں میں بند رہنے کو ترجیح دی جس کی وجہ سے میسور کی تمام سڑکیں، کے یس آر ٹی سی بس اسٹانڈ، میسورو کے مارکیٹ ویران نظر آرہے تھے۔ صرف چند افراد کاروں اور موٹر بائک میں ایک جگہ سے دوسری جگہ گھومتے نظر آئے۔ ضروری اشیاء کی دکانوں اور پراویژن اسٹورس کو کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس کے باوجود تمام دکانیں ویران نظر آئیں اور خریداری کرنے والا کوئی نہیں تھا۔دکانوں کے مالک کافی بور نظر آرہے تھے۔ میسور کے دیوراجہ مارکیٹ، وانی ولاس مارکیٹ اور منڈی مارکیٹ کا بھی یہی حال رہا۔ دکانوں کے مالکوں نے زیادہ خریداری نہ ہونے کی وجہ سے دوپہر کے بعد اپنی دکانیں بند کردیں۔ گوشت، چکن اور مچھلی کیلئے بھی بہت کم خریدار نظر آئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...