کشمیر میں دوسرے روز بھی کرفیو جیسی پابندیاں

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2020, 8:59 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،5؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) انتظامیہ کی جانب سے کرفیو ہٹائے جانے کے اعلان کے برعکس وادی کشمیر بالخصوص ضلع سری نگر کے تمام علاقوں میں بدھ کے روز بھی سخت ترین پابندیاں عائد رہیں اور سڑکوں پر سیکورٹی فورسز اور ان کی گاڑیوں کے سوا کوئی نظر نہیں آیا۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے پانچ اگست کا ایک سال مکمل ہونے پر ممکنہ عوامی احتجاجوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے دو روزہ کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ وادی میں منگل کے روز کرفیو نافذ رہا تاہم حالات بہتر رہنے کے پیش نظر سری نگر ضلع انتظامیہ نے گزشتہ شب کرفیو ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی طرف سے پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے بارے میں گفت و شنید کرنے کے لئے طلب کی جانے والی میٹنگ، جس میں شرکت کے لئے کئی سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی تھی، کو ناکام بنانے کے لئے ان کی رہائش گاہ کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں پی ڈی پی کی طرف سے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے خلاف ریلی نکالنے کو ناکام بنانے کے لئے سری نگر میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹرس اور پارٹی لیڈروں کی رہائش گاہوں کی طرف جانے والے راستوں کو بھی بند کردیا گیا۔

یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے سری نگر کے بعض علاقوں کا بدھ کی صبح دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ روز جیسی ہی پابندیاں عائد ہیں بلکہ بعض مقامات پر پابندیوں کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر کے حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے اور اہم چوکوں اور چوراہوں کو خار دار تار اور دوسرے بیری کیڈس سے سیل کردیا گیا ہے۔

موصوف نے بتایا کہ کئی مقامات پر سڑکوں کے بیچوں بیچ فوجی گاڑیوں کو کھڑا کیا گیا ہے اور ناکے لگا دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ناکوں اور چوراہوں پر مامور سیکورٹی فورسز اہلکار راہگیروں کو پوچھ تاچھ کے بعد ہی آگے بڑھنے کی اجازت دیتے ہیں۔ نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر میں ہر سو سناٹا چھایا ہوا ہے اور سڑکوں پر سیکورٹی فورسز اہلکاروں اور ان کی گاڑیوں کے سوا خال ہی کچھ نظر آرہا ہے۔

تاہم پارٹی کے چار لیڈر کسی طرح پریس کالونی میں جمع ہوکر مختصر احتجاج درج کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پارٹی کے کئی لیڈروں اور کارکنوں کو گزشتہ شب ہی خانہ نظر بند رکھا گیا ہے تاکہ ریلی کو ناکام بنایا جاسکے۔ وادی کے دوسرے اضلاع میں بھی بدھ کے روز بھی پابندیاں نافذ رہنے کی اطلاعات ہیں۔ ان اضلاع میں لوگ اپنے گھروں یا محلوں تک ہی محدود رہے۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کے سال گزشتہ کے پانچ اگست کے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے اور اس کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے پیش نظر وادی میں مواصلاتی خدمات کی معطلی کے علاوہ کرفیو بھی نافذ کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...